بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / آٗئی سی ایس ای کے دسویں جماعت کے امتحانات میں نیو شمس اسکول کا صد فیصد نتیجہ

آٗئی سی ایس ای کے دسویں جماعت کے امتحانات میں نیو شمس اسکول کا صد فیصد نتیجہ

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکلیس نیوز ؍ 14 مئی، 18

بھٹکل ؍ (بھٹکلیس نیوز بیورو) ادارہ تربیت اخوان کے تحت چلنے والے نیو شمس اسکول کے آٗئی سی ایس ای دسویں کلاس کا نتیجہ آج منظر عام پر آیا، جس کے مطابق اس اسکول کے تمام طلبہ نے کامیابی حاصل کی ہے۔

اطلاع کے مطابق اس اسکول سے کل 19/طلبہ نے دسویں کا امتحان دیا تھا جس میں سے ایک ڈسٹنکشن کے ساتھ، 16/فرسٹ کلاس کے ساتھ اور دو طلبہ سکینڈ کلاس کے ساتھ کامیاب ہوئے ہیں۔

اس اسکول کی طالبہ مریم اسحاقی نے 85/فیصد نمبرات درج کئے ہیں۔

طلبہ کی صد فیصد کامیابی پر صدر ادارہ جناب عبدالقادر باشہ رکن الدین صاحب، اسکول سکریٹری جناب طلحہ صاحب، پرنسپال محترمہ فہمیدہ صاحبہ نے مبارکباد پیش کی ہے۔

 

x

Check Also

Helpline to provide assistance to ‘Flawless’ investors in Bhatkal

Bhatkal 12 December 2018: (Bhatkallys News Bureau) A group of about 20 ...