بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / نیو شمس اسکول میں نو منتخب لیڈران کے لئے حلف برداری تقریب

نیو شمس اسکول میں نو منتخب لیڈران کے لئے حلف برداری تقریب

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل :  10 جولائی،2018 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ادار ہ تربیت اخوان کے تحت چلنے والے ادارہ  نیو شمس اسکول میں اس سال کے  منتخب لیڈران کی حلف برداری کے لئے تقریب منعقد کی گئی  جس میں ہیڈ بوائے سمیت نائب ہیڈ بوائے، ڈسپلین لیڈر، کلچرل لیڈر، اسپورٹس لیڈر، دینیات لیڈر، لائبریری لیڈر اور ایڈیٹوریل لیڈر  وغیرہ کو حلف دلایا گیا۔

اس تقریب میں انجمن پی یو کالج بورڈ کے نومنتخب سکریٹری جناب شابندری محمد محسن صاحب،اے آئی ٹی ایم پرنسپال جناب مشتاق احمد باوی کٹے،تعلقہ پی ٹی افسر مسٹر شری کانت پائی مہمان کی حیثیت سے موجود تھے۔

تقریب میں ہیڈمسٹریس  محترمہ فہمیدہ ڈاٹا نے منتخب  لیڈران کو اپنی اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھانے کا حلف  دلایا ۔جس میں  محمد رکن الدین کو  ہیڈبوائے،  سیف اللہ خطیب کو  نائب ہیڈ بوائے، عبدالسلام ایس جے کو اسپورٹس لیڈر، ابوالخیر بنگالی کو  کلچرل لیڈر،  نادراحمد ائیکری کو ڈسپلن لیڈر ، دینیات کلب لیڈر محمد معن ائیکری، عبدالصمد کو اسسٹنٹ لیڈر ، لائبریری  لیڈر محمد صہیم کے ایم اور محمد عاصم خیال اور ابوبکر سدی باپا کو ایڈیٹوریل سیکشن کا لیڈر منتخب کیا گیا۔

انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے نو منتخب کالج بورڈ سکریٹری جناب کمپوٹر محسن شاہ بندری  صاحب نے  مہمان خصوصی کی حیثیت سے  خطاب کرتے ہوئے جہاں طلبہ  نئی ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہونے کی ترغیب دی وہیں اپنے اندر مارکس سے زیادہ قابلیت پیدا کرنے کی بھی بات کہی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کالج سے حاصل کی گئی سندیں کسی کمپنی  میں ملازمت  تودلا سکتی ہیں لیکن آپ کو ٹاپ کرنے کئے مہارت حاصل کرنا نہایت ضروری ہے۔

ایک اورمہمان اے آئی ٹی ایم  کے پرنسپال جناب مشتاق احمد باوی کٹے نے  طلبہ کو مفید باتیں سمجھاتے ہوئے کہا کہ لیڈرشپ کے لئے  تین  طرح کی یعنی ASK  کوالٹی ہونی بے حد ضروری ہے۔ ASK کا مفہوم سمجھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لیڈرشپ کے لئے K کا مطلب نالج ، ایس کا مطلب اسکل اور اے مطلب مثبت  Attitude کا ہونا ضروری ہے۔انہوں نے اس موقع پر مثالیں پیش کرتے ہوئے سمجھایا  کہ کس طرح سے قابلیتیں کام کرتی ہیں۔

تقریب میں فزیکل ڈائرکٹرشری کانت  نائک نے بھی  اپنے تاثرات پیش کئے۔ اسٹیٹ لیول کبڈی کھلاڑی اور کئی ایک کامیاب ٹورنامنٹ آرگنائز کرنے والے شری کانت نائک کی  پروگرام میں تہنیت کی گئی۔

تقریب کا آغاز محمد ایوب گوائی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا جسک ےبعد عرفات ملا نے اس کا ترجمہ پیش کیا، اسکول کے ننھے بچوں نے ایک خوبصورت نظم پیش کی۔جناب  محمد رضا مانوی نے استقبالیہ پیش کرتے ہوئے مہمانان کا تعارف پیش کیا، شمس اسکول کے بورڈ چیرمین  جناب قادر میراں پٹیل نے صدارت کی، اسکول سکریٹری جناب  طلحہ سدی باپا نے کلمہ تشکر پیش کیا جبکہ نظامت کے فرائض اسکول ٹیچر شاذر حسین اور مولوی عبداللہ ربیع خلیفہ نے بخوبی انجام دئے۔

اس موقع پر تعلیمی آفسر آر ایس گونڈا، بھٹکل مسلم جماعت جدہ کے سابق صدر نعمان علی اکبرا اوراسکول سکریٹری عزیزالرحمن رکن الدین ندوی بھی اسٹیج پر موجود تھے۔

 

x

Check Also

چھت سے گر کر ہلاک ہونے والے بچے کے علاج میں ڈاکٹر پر لاپرواہی  کا الزام؛ بھٹکل سرکاری اسپتال میں ڈاکٹر کا گھیراؤ

بھٹکل:  19 اکتوبر، 18 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  بدھ کے روز چھت سے ...