بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / نیو شمس اسکول میں عالمی یوم مادری زبان کا انعقاد

نیو شمس اسکول میں عالمی یوم مادری زبان کا انعقاد

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 21 فروری،2020 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  ادارہ تربیت اخون کے تحت چلنے والے نیو شمس اسکول میں عالمی یوم مادری زبان کی مناسبت سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں مقررین نے زبان کی اہمیت کو بتاتے ہوئے ہر ایک زبان کی ضرورت  ہونےکی بات کہی۔

مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود پرارتھنا پرتشٹھان کے صدر گنگادھر نائک نے کہا کہ ہر زبان کی اپنی شناخت ہوتی ہے اور کوئی بھی زبان اس کے اپنے بولنے والے کی ترقی میں بڑا اہم رول ادا کرتی ہے۔ انہوں نے مادری زبان کے ساتھ ساتھ علاقائی زبانوں کو سیکھنے کی بھی ترغیب دی اور کہا کہ جس طرح ہم اپنی مادری زبان کو بولنے میں فخر محسوس کرتے ہیں اسی طرح دیگر زبانوں کا بھی احترام کریں اور انہیں بھی دلچسپی کے ساتھ سیکھنے کی کوشش کریں۔

انجمن پی یو کالج بھٹکل کے شعبہ اردو کے پروفیسر عبدالروؤف سونور نے اس موقع پر زبان کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ زبان کی کوئی سرحد نہیں ہوتی ہے جس طرح سے اللہ تعالیٰ نے مختلف انسانوں کو پیدا کیا ہے اسی طرح مختلف زبانیں بھی دنیا میں رائج ہیں جسکے ذریعے لوگ اپنے خیالات و احساسات ایک دوسرے تک پہنچاتے ہیں۔ انہوں نے مادری زبان کے ساتھ ساتھ دوسری زبانوں اور خاص کر علاقائی زبانوں پر عبور حاصل کرنے کی ترغیب دی۔ اس موقع پرصدر اجلاس جناب اسماعیل محتشم صاحب نے بھی موقع کی مناسبت سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

پروگرام کا آغاز طالب علم عبدالصمد ایس ایم کی تلاوت سے ہوا۔ اسکول ترانہ کے بعد جناب محمد رضا مانوی صاحب نے استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے مہمانوں کا تعارف کیا تو اسکول پرنسپال محترمہ فہمیدہ ڈاٹا نے افتتاحی کلمات پیش کیے۔ مولوی عبداللہ ربیع خلیفہ ندوی کے شکریہ پر یہ اجلاس اختتام کو پہنچا۔

ڈائس پر اسکول سکریٹری جناب انعم اعلی ایم ٹی، انتظامیہ ممبر جناب سید غفران لنکا موجود تھے۔

 

x

Check Also

بھٹکل کے اے ٹی ایم سینٹروں پر جراثیم کش دواؤں کا چھڑکاؤ

بھٹکل: 4 اپریل،20(بھٹکلیس نیوز بیورو) ضلع بھر میں اگر چہ کورونا کے ...