بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / نیو شمس اسکول میں سالانہ ثقافتی مقابلوں کا انعقاد

نیو شمس اسکول میں سالانہ ثقافتی مقابلوں کا انعقاد

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: یکم دسمبر،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ادارہ تربیت اخوان کے تحت چلنے والے نیو شمس اسکول میں آج صبح سالانہ ثقافتی مقابلوں کا انعقاد ہوا۔

اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک رابطہ سوسائٹی کے سابق صدر جناب صادق پلور صاحب نے طلبہ کی قابلیتوں کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ اسکول کے زمانہ میں اس طرح کے مقابلوں میں حصہ لینے سے اگلے مراحل میں بہت آسانی ہوتی ہے۔ انہوں نے مقابلوں میں حصہ لینے والوں اور اول، دوم اورسوم آنے والوں کو مبارکباد پیش کی۔مہمان اعزازی کی حیثیت سے شریک شمس اسکول کے الومنی جناب طارق رکن الدین نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے اس طرح کے پروگراموں کی اہمیت بیان کی اور اس میں حصہ لینے کی درخواست کی۔صدارتی خطاب کرتے ہوئے جناب مولانا زبیر مارکیٹ صاحب نے ثقافتی مقابلوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی کوشش کی۔

افتتاحی تقریب کا آغاز یعلیٰ رکن الدین کی تلاوت سے ہوا جس کے بعد عبدالصمد نے ترجمہ پیش کیا۔ نعت پاک اور اسکول ترانہ کے بعد جناب محمد رضا مانوی صاحب نے استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے مہمانوں کا تعارف بھی کیا۔ افتتاحی تقریب کا اختتام جناب مولانا عزیز الرحمان رکن الدین ندوی صاحب کے شکریہ کلمات پر ہوا۔ تقریب کی ںظامت طالب علم عبداللہ آرمار اور کامران ایس ایم نے کی۔

ڈائس پر ادارہ تربیت اخوان کے ناظم جناب اسماعیل محتشم صاحب، جنرل سکریٹری جناب مولانا ضیاء الرحمان ندوی صاحب، جناب سید حسن برماور صاحب وغیرہ موجود تھے۔

افتتاحی تقریب کے بعد طلبہ کے درمیان مختلف مقابلے منعقد ہوئے اور ان میں اول، دوم اور سوم آنے والوں کو انعامات سے نوازا گیا۔

 

x

Check Also

بھٹکل میں چار ہزار گھروں کا طبی سروے مکمل؛ حالات اطمینان بخش؛ ڈپٹی کمشنر

بھٹکل: 3  اپریل،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کورونا وائرس کی وجہ سے وزیر ...