بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / محمد رضا مانوی بنے بھٹکل تعلقہ ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے  نئے صدر تو شیلیش وئیدیا کو بنایا گیا جنرل سکریٹری

محمد رضا مانوی بنے بھٹکل تعلقہ ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے  نئے صدر تو شیلیش وئیدیا کو بنایا گیا جنرل سکریٹری

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل : 14 جون، 2022 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں کئی سالوں سے صحافتی میدان سے وابستہ جناب محمد رضامانوی کو  بھٹکل تعلقہ  ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن کا صدر منتخب کیا گیا ہے جبکہ جنرل سکریٹری کے عہدے کے لیے شیلیش وئیدیا  کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔

اسی طرح نائب  صدر کے عہدے کے لیے موہن نائک اور خزانچی کے طور پر جناب  محمد رضوان گنگاولی کا انتخاب عمل میں آیا۔ اس کے علاوہ  اُترکنڑا  ڈسٹرکٹ ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن کے سابق صدر رادھا کرشنا بھٹ کو اعزازی صدر کے طور پر منتخب کیا گیا۔

ضلعی  کمیٹی کے  نائب صدر بھوانی شنکر نائک نے  الیکشن آفسر کے طور پر آج کی یہ انتخابی کاروائی انجام دی ۔  صدر کا انتخاب ہوتے ہی  سابق صدر بھاسکر نائک نے جناب  رضامانوی کو صدر کا چارج سونپا۔ اس موقع پر ایسویسی ایشن کے دیگر اراکین میں سے جناب عنایت اللہ گوائی،  رگھویندرا ہیبار، جناب  محمد فیاض مُلاّ اور  جناب عتیق الرحمن شاہ بندری موجود تھے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*