بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں صدر جامعہ کے ہاتھوں رکھا گیا نئے مطبخ کا سنگ بنیاد

جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں صدر جامعہ کے ہاتھوں رکھا گیا نئے مطبخ کا سنگ بنیاد

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 29 دسمبر، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) آج 29/دسمبر 2021ء بروز بدھ بعد نماز عصر جامعہ اسلامیہ جامعہ آباد میں نئے مطبخ کا سنگ بنیاد نو منتخب صدر مولانا عبدالعلیم صاحب قاسمی کے ہاتھوں رکھا گیا۔ اس موقع پر مختصر تقریب کا انعقاد ہوا جس کا آغاز استاد جامعہ مولانا عبدالعلیم صاحب خطیب ندوی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔

مہتمم جامعہ مولانا مقبول احمد صاحب کوبٹے ندوی نے تمہیدی کلمات پیش کیے۔

نو منتخب ناظم جامعہ مولانا محمد طلحہ صاحب رکن الدین ندوی نے تقریب کی غرض و غایت پر روشنی دالتے ہوئے نئے مطبخ کی تعمیر کے متعلق سے مسلسل فکریں کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا خصوصاً رکن شوریٰ جناب قاضیا ابراہیم صاحب، مولانا سید ہاشم صاحب ندوی، مولانا فضل الرحمن صاحب جوکاکو ندوی وغیرہم کا شکریہ ادا کیا اوریقین دلایا کہ ان شاء اللہ اس کی تعمیر جلد از جلد کی جائے گی۔

صدر جامعہ کی دعا پر اس تقریب کا اختتام ہوا۔

اس موقع پر صدر جامعہ، ناظم جامعہ، کے علاوہ نائب صدور جامعہ، نائب ناظم جامعہ، اراکین شوریٰ، اساتذہ و طلبہ کی کثیر تعداد شریک رہی۔

 

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*