بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / بھٹکل رکن اسمبلی کے ہاتھوں بھٹکل سے بینگلور جانے والی دو نئی  سرکاری بسوں کا افتتاح

بھٹکل رکن اسمبلی کے ہاتھوں بھٹکل سے بینگلور جانے والی دو نئی  سرکاری بسوں کا افتتاح

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 28 فروری، 2020 (بھٹکلیس نیوز بیورو) رکن اسمبلی مسٹر سنیل نائک نے جمعرات کو بھٹکل بس اسٹیشن سے دو نئی بسوں کو ہری جھنڈی دکھائی ہے جو کہ بھٹکل سے بینگلور کے لیے جائیں گی۔

اس موقع پر رکن اسمبلی نے کہا کہ بھٹکل سے بینگلور جانے والوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کے پیش نظر عوام کی سہولت کو دیکھتے ہوئے یہاں سے مزید بسیں جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس موقع پر بھٹکل بی جے پی صدر سبریا دیواڑیگا، کرشنا نائک، شیوانی شانتا رام، پرمود جوشی، چندرو نائک اور دیگر افراد موجود تھے۔

 

x

Check Also

بھٹکل کے کورونا سے متاثرہ مریضوں کی طبیعت میں سدھار

بھٹکل: 31 مارچ،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کورنا وائرس سے متاثر ہونے والے ...