بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / بھٹکل کی ہائی ٹیک مچھلی مارکیٹ میں فروخت نہیں ہوئی مچھلیاں: پرانی مارکیٹ میں ہی موجود رہے مچھلی فروش: رکن اسمبلی نے کیا پرانی مارکیٹ کا دورہ

بھٹکل کی ہائی ٹیک مچھلی مارکیٹ میں فروخت نہیں ہوئی مچھلیاں: پرانی مارکیٹ میں ہی موجود رہے مچھلی فروش: رکن اسمبلی نے کیا پرانی مارکیٹ کا دورہ

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: یکم اپریل،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  بھٹکل  کے اسپتال روڈ پر 2018 میں خطیر رقم سے تعمیر کی گئی سرکاری ہائی ٹیک مچھلی مارکیٹ میں آج مچھلیوں کی فروخت شروع نہیں ہوسکی ہے جس کی وجہ سے نئی ہائی ٹیک صاف ستھری مارکیٹ میں مچھلی خریدنے آئے افراد کو مایوس ہوکر لوٹنا پڑا۔

مچھلی فروشوں اور بیوپاریوں کی طرف سے مچھلی مارکیٹ کو نئی مارکیٹ میں شفٹ  کرنے کی مخالفت کے بعد کل اسسٹنٹ کمشنر کی صدارت میں میونسپال کے اہلکار، اطراف کے بیوپاریوں اور مچھلی فروخت کرنے والی خواتین کی مشترکہ نشست منعقد ہوئی تھی جس میں بحث و مباحثہ کے بعد کویڈ کی دوسری لہر کو دیکھتے ہوئے دونوں مچھلی مارکیٹوں میں مچھلی فروخت کرنے پر فیصلہ ہوا تھالیکن آج صبح نئی مارکیٹ میں ایک بھی فرد مچھلی فروخت کرتا ہوا دکھائی نہیں دیا حلانکہ پرانی مچھلی مارکیٹ میں لوگوں کی بھیڑ موجود تھی۔

اس دوران رکن اسمبلی سنیل نائیک نے پرانی مچھلی مارکیٹ کا دورہ کرتے ہوئے مچھلی فروشوں کے ساتھ اپنی ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ مچھلی فروشوں کے ساتھ ہیں اور وہ کسی بھی قیمت پر پرانی مچھلی مارکیٹ کوبند ہونے نہیں دیں گے۔انہوں نے پرانی مارکیٹ کو کسی بھی طور شفٹ نہ کرنے کی بات کرتے ہوئے میونسپال حکام سے درخواست کی کہ وہ اسی مارکیٹ کو درست کرکے دیں ورنہ وہ خود اس کا ذمہ اٹھائیں گے اور اس کو درست کریں گے۔

اس دوران سوشیل میڈیا پر مارکیٹ کے منتقل کرنے کے حامی افراد اور اس کی مخالفت کرنے والوں کے درمیان مباحثہ چھڑا ہوا ہے اور لوگ ایک دوسرے کو غلط ٹہرانے میں سر دھڑ کی بازی لگائے ہوئے ہیں۔

اس بیچ آج سوشیل میڈیا پر رکن اسمبلی سنیل نائک کی 2018 کی وہ ویڈیو کلپ بھی گردش کر رہی ہے جس میں وہ ہائی ٹیک مارکیٹ کے افتتاح کے موقع پر تمام مچھلی فروشوں کو نئی مارکیٹ میں لانے کی بات کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔جبکہ اس کے ساتھ ہی آج کی ان مچھلی مارکیٹ میں کی ہوئی بات بھی گردش کر رہی ہے جس میں وہ اپنے سابقہ بیان سے  ہٹ کرکچھ الگ انداز میں بات کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

x

Check Also

بھٹکل واٹس ایپ ایڈمن ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام انعامی کوئز مسابقہ کا 3 رمضان سے ہورہا ہے آغاز: اس طرح سے کریں اپنا نام رجسٹر

بھٹکل : 13 اپریل، 2021 (راست)  رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ...