بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / نیو انگلش پی یو کالج کے طلبہ کا ثقافتی مقابلوں میں بہترین مظاہرہ

نیو انگلش پی یو کالج کے طلبہ کا ثقافتی مقابلوں میں بہترین مظاہرہ

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 9 ستمبر،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) پی یو کالج بورڈ اور نیشنل کالج مرڈیشور کے زیر اہتمام تعلقہ سطح کے ثقافتی مقابلوں میں نیو انگلش کالج کے طلبہ نے بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے کئی مقابلوں میں اول، دوم اور سوم مقام  حاصل کیا ہے۔

اطلاع کے مطابق اس کالج کی طالبہ اشونی ہیبار نے بھاو گیت میں پہلا مقام جبکہ دھن لکشمی موگیر نے دوسرا مقام، فولک سونگ میں سشما ہیبار نے پہلا مقام اور رکشتا اچاری نے دوسرا مقام، کوئز مقابلہ میں اشمتا شیٹھ اور وگیاشا بھٹ نے دوسرا مقام، سنکیتا کھاروی اور شہانا شیٹھ نے تیسرا مقام، برجستہ تقریر میں چیترا ایم نائک نے پہلا مقام، کنڑا مناقشہ میں وینا نائک نے پہلا مقام رادھا نائک نے دوسرا مقام، کنڑا مضمون نویسی مقابلہ میں انوشا نائک نے تیسرا مقام، مونو ایکٹ میں گوتمی نے پہلا مقام، اانگریزی مناقشہ میں رکشا پائی نے دوسرا مقام اور پینٹگ میں وشال اچاریہ نے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

کالج انتظامیہ نے ان تمام طلبہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔

 

x

Check Also

جماعت المسلمین بھٹکل کے  لیے نئے عہدیداران کا انتخاب؛ محتشم عبدالرحمان صاحب بنے صدر

بھٹکل: 17 اکتوبر، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل جماعت المسلمین کی نئی ...