بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / انجمن کی طالبہ مسفرہ شابندری کو یونیورسٹی سطح پر ملا نواں رینک

انجمن کی طالبہ مسفرہ شابندری کو یونیورسٹی سطح پر ملا نواں رینک

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 13 مارچ، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) انجمن حامئی مسلمین کے ماتحت چلنے والے انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ میں ایم بی اے  کی طالبہ مسفرہ بنت وقاص احمد شابندری نے وشویشوریا ٹیکنکل یونیورسٹی بلگام کی طرف سے منعقدہ سالانہ امتحان میں نواں رینک حاصل کیا ہے جوکہ ان کے اور ان کے سرپرستان سمیت انجمن کے لیے بھی خوشی کی بات ہے۔

تفصیلات کے مطابق منکی کی رہنے والی طالبہ مسفرہ   نے یونیورسٹی کے چار سیمسٹر میں سی جی پی اے کے مطابق 8.57 فیصدنمبرات حاصل کیے ہیں اور کم و بیش 25 ہزار  طلبہ میں نواں رینک حاصل کرنے والی طالبہ بن گئی ہے۔

ان کی اس کامیابی پر انجمن حامئی مسلمین کے صدر و سکریٹری و جملہ عہدیداران نے انہیں مبارکباد دی ہے۔

 

x

Check Also

انجمن کے اے آئی ٹی ایم میں دہشت گردی مخالف دن منایا گیا

بھٹکل: 22 مئی، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ...