بھٹکل: 12 فروری، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) تعلقہ کے مرڈیشور میں کیری کٹے سرکاری اسکول کے قریب گندے پانی کی نالی کھلی چھوڑنے کے سبب پی ڈی او اور دیگر ذمہ داران کے خلاف عوام نے احتجاج کیا۔
اطلاع کے مطابق مرڈیشور میں مندر کے قریب تعمیری کام جاری رہنے کی وجہ سے اسکول کے قریب ڈرینیج کی نالی کھلی چھوڑ دی گئی ہے جس کی وجہ سے طلبہ کو پریشانی ہورہی ہے اور اس وجہ سے بیماری پھیلنے کا اندیشہ ہے۔
عوام نے پنچایت کے پی ڈی او سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جلد از جلد اس کو بند کریں اور طلبہ کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔