بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / مولانا بلال حسنی ندوی کی جدہ آمد پر بھٹکل کمیونٹی جدہ کی جانب سے اہم پروگرام

مولانا بلال حسنی ندوی کی جدہ آمد پر بھٹکل کمیونٹی جدہ کی جانب سے اہم پروگرام

Print Friendly, PDF & Email

جدہ: 19 فروری،2020 (بھٹکلیس نیوز بیورو) مشہور داعی وعالم   دین اور آل انڈیا پیام انسانیت فورم کے جنرل سکریٹری حضرت مولانا بلال حسنی ندوی صاحب کی جدہ آمد کو غنیمت سمجھتے ہوئے   بھٹکل کمیونٹی جدہ کی جانب سے  17  فروری 2020  کو "پیغام انسانیت اور دورِحاضر میں ہماری ذمہ داریاں” کے عنوان پر ایک اہم  پروگرام منعقد ہوا۔

پروگرام کا آغاز مولانا مختار صاحب کی تلاوت کلام پاک سے ہوا  جس کے بعد استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے جنرل سکریٹری جناب حبیب اللہ محتشم صاحب نے  تعارفی کلمات بھی کہے۔

اس موقع پر محترم مولانا بلال حسنی  ندوی نے پروگرام کے انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد دیتے ہوئیے کہا کہ موجودہ دور میں اجتماعیت نہایت ہی ضروری ہے۔مولانا محترم نے موجودہ دور میں عالمی سطح پر دعوتی کام کی ضرورت کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ  ہمیں سب سے پہلے اپنی اور  اہل وعیال کی فکر کرنی چاہئے اس کے بعد اپنے محلہ اور پھر دیگر افراد کی اصلاح کا کام کرنا چاہئے ۔مولانا نے اخلاق کو درست کرنے اور غیروں کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کی تاکید کی اور کہا کہ غیر ہماری دعوت سے زیادہ ہمارے اخلاق سے متاثر ہوتے ہیں۔

مولانا نے افسوس کے ساتھ مسلمانوں کی حالت زار  کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارا حال یہ ہے کہ  ہم  نےاپنے آپ کو ایسا بنا لیا ہے جودین دار نہیں ہیں  اپنی جگہ پر جو  دین دار ہیں انکی بھی زندگی  میں نبی  کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کا نمونہ نظر نہیں آتا۔لوگ ہمارے اندر اسلام کو دیکھنا چاہتے ہیں  لیکن ہم نے اسلام کو مسجدوں میں ، مدرسوں میں محدود کردیا۔ آج  یہ معاملہ ہوا ہے کہ  اسلام  اور غیروں کے  درمیان  ہم نے ایک  دیوار کھڑی کردی ہےجس وجہ سے انہیں دین سمجھنا مشکل ہو گیاہے۔  پروگرام کے اختتام پر صدر جماعت جناب عبدالسلام دامدا ابو  نےمہمانوں اور ممبران کا  شکریہ ادا کیا۔

پروگرام میں  جماعت کےبی سے جے ممبران کے علاوہ  منکی جماعت کے عہدیدار اور ممبران بھی موجود تھے  ۔

x

Check Also

مینگلور اسپتال میں کورونا سے متاثر نوجوان کی صحت بہتر: دو مرتبہ نیگیٹو رپورٹ آنے کے بعد کل اسپتال سے ڈسچارج ہونے کی امید

بھٹکل: 05 اپریل، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) دبئی سے بھٹکل لوٹنے کے ...