بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا؛ قاضی صاحبان کی جانب سے اعلان

رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا؛ قاضی صاحبان کی جانب سے اعلان

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکلیس نیوز ؍ 16 مئی، 18

بھٹکل / (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل قاضی صاحبان کی اطلاع کے مطابق  چینائی، تمل ناڈو اور اس کے اطراف کے علاقوں میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی باوثوق ذرائع سے تصدیق ہوچکی ہے۔ ان علاقوں اور بھٹکل کا مطلع (چاند طلوع ہونے کی جگہ) ایک ہونے کے سبب بھٹکل کے قاضی صاحبان نے بھٹکل میں بھی  جمعرات کے دن سے پہلے روزے کا اعلان کیا ہے۔

خیال رہے کہ آج بھٹکل میں شام کے وقت مطلع آبر آلود تھا جس کے سبب یہاں چاند کی رؤیت کے آثار کافی کم تھے۔

ادارہ بھٹکلیس اپنے قارئین کو اس مبارک مہینے کی مبارک باد دیتے ہوئے دعا کرتا ہے کہ اللہ رب العزت ہمیں اس کی صحیح قدر کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور اس مہینے کو مبارک فرمائے اور اسے ہم سب کی مغفرت کا ذریعہ بنائے۔آمین

x

Check Also

ہیبلے پنچایت علاقوں میں پینے کے پانی کی قلت دور کرنے ایس ڈی پی آئی نے دیا میمورنڈم

بھٹکل: 17 اپریل، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) سوشیل ڈیمو کریٹک پارٹی آف ...