بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / کرناٹکا فریٹرنٹی مومنٹ کی جانب سے چار سال پہلے جے این یو سے گمشدہ نجیب احمد کے کیس میں تیزی لانے صدر ہند کو میمورنڈم

کرناٹکا فریٹرنٹی مومنٹ کی جانب سے چار سال پہلے جے این یو سے گمشدہ نجیب احمد کے کیس میں تیزی لانے صدر ہند کو میمورنڈم

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل:15 اکتوبر، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) جے این یو کے کیمپس سے آج سے ٹھیک چار سال پہلے 15, اکتوبر 2016 کو لاپتہ ہونے والے نجیب احمد کی تلاش میں تیزی لانے کے لیے بھٹکل میں آج فرٹیرنٹی مومنٹ کی جانب سے صدر ہند کے نام میمورنڈم پیش کیا گیا۔

میمورنڈم کے مطابق چار سال سے اب تک ملک کی جانچ ایجنسیاں اس میں سر کھپا چکی ہیں لیکن اب تک نجیب یا اس کے کیس کا کوئی سراغ نہیں مل پایا ہے۔ حلانکہ کیمپس کے سی سی ٹی وی فوٹیج سے جانچ ایجنسیوں نے بہت سے ملزموں کو حراست میں لیا تھا لیکن نجیب کا معمہ جوں کا توں باقی ہی رہا۔

میمورنڈم کے اخیر میں صدر ہند کو اس سلسلہ میں تحقیقات کو  آگے بڑھانے کی درخواست کرتے ہوئے نجیب کی ماں اور اس کے دوست احباب کو انصاف دلانے کی اپیل کی گئی ہے۔

میمورنڈم کو بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ایس بھرت نے لیتے ہوئے اوپر تک پہنچانے کی یقین دہانی کی ۔ اس موقع پر فرٹیرنٹی مومنٹ کے ضلعی انچارج انعم اعلیٰ اور جوہر  کھروری موجود تھے۔

x

Check Also

اتر کینرا میں آج کورونا کے 38 نئے معاملات: چوبیس گھنٹوں میں 39 لوگوں کو ملی اسپتال سے چھٹی

کاروار: 24 اکتوبر،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) اترکینرا میں پچھلے چوبیس گھنٹوں میں ...