بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / بھٹکل میں کل منعقد ہورہا ہے کورونا ٹیکہ کاری کا میگا میلہ: تنظیم اور رابطہ سوسائٹی  میں بھی لگے گا کورونا کا ٹیکہ
vaccination

بھٹکل میں کل منعقد ہورہا ہے کورونا ٹیکہ کاری کا میگا میلہ: تنظیم اور رابطہ سوسائٹی  میں بھی لگے گا کورونا کا ٹیکہ

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 16 نومبر، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں کل سرکاری طور پر میگا ویکسنیشین میلہ منعقد ہونے جارہا ہے جس میں مجلس اصلاح و تنظیم اور رابطہ سوسائٹی بھٹکل سمیت تعلقہ اسپتال بھٹکل، شمس نور کلینک، گوپال کرشنا  مندر (بھٹا کاؤ) اور ہنومنت مندر منکولی میں ٹیکہ کاری کا پروگرام چلے گا ۔

تنظیم کے میڈیا کو آرڈنیٹر ڈاکٹر حنیف شباب نے خبر دی ہے کہ تنظیم میں  صبح 9 بجے سے ٹیکہ کاری کا آغاز ہوگا اور شام پانچ بجے تک چلے گا۔ تفصیلات کے مطابق اس کیمپ میں 18 سال سے زائد عمر کے تمام مرد و خواتین کو ویکسین کا پہلا یا دوسرا ڈوز  لگایا جائے گا جس میں  عمر رسیدہ اور حاملہ عورتیں بھی ویکسین لگوا سکیں گیں۔

واضح رہے کہ دوسرا ڈوز لینے کے لئے عام زمرہ میں پہلے ڈوز کے بعد 84 دن کا وقفہ گزرنا ضروری ہے جبکہ این آر آئیز 28 دن کے بعد دوسرا ڈوز لے سکتے ہیں، لیکن اس کے لئے مقررہ فارم پر اسسٹنٹ کمشنر کی اجازت لانا ضروری ہوگا۔

عوام الناس سے گذارش کی گئی ہے کہ وہ ان کیمپ سے استفادہ کریں۔

 

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*