بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / کورونا کے معاملات پر قابو پانے بھٹکل میں سرکاری افسران نے ماسک نہ لگانے والوں پر کی کارروائی: کئی افراد پر عائد کیا گیا جرمانہ

کورونا کے معاملات پر قابو پانے بھٹکل میں سرکاری افسران نے ماسک نہ لگانے والوں پر کی کارروائی: کئی افراد پر عائد کیا گیا جرمانہ

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 7 ستمبر،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) اتر کینرا میں دو چار روز سے کورونا کے معاملات دو سو کو پار کر رہے ہیں ان پر روک لگانے کے لیے انتظامیہ حرکت میں آگئی ہے۔ ادھر کچھ روز قبل اسسٹنٹ کمشنر کی طرف سے اعلان کیا گیا تھا کہ بھٹکل میں ماسک نہ پہنے پر پولس افسران کو بھی کارروائی کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

اسی کے تحت آج بھٹکل میں مختلف مقامات پر میونسپال افسران اور پولس اہلکاروں نے ماسک کی جانچ کی اور اس کی پابندی نہ کرنے والوں پر سو سو روپیوں کا جرمانہ عائد کیا۔ بتایا گیا ہے کہ آج پنچایت اور میونسپال حدود میں کل 36 افراد پر جرمانہ لگایا گیا ہے جبکہ کل اس تعلق سے مزید سختی برتنے کے امکانات ہیں۔

اس موقع پر بھٹکل مین روڈ، شمس الدین سرکل، نوائط کالونی، آزاد نگر اور مدینہ کالونی کے اہم مقامات پر سرکاری افسران کو ماسک کی جانچ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

 

x

Check Also

نمّا ناڈو اوکٹہ  کے زیر اہتمام سرکاری ملازمتوں میں مسلمانوں کی بھرتی کے لیے کی جارہی کوششیں قابل تقلید ہیں: عنایت اللہ شابندری

گنگولی: 29 نومبر،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو/راست)’’سرکاری نوکریوں میں اس وقت مسلمانوں کی ...