بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / مولانا خواجہ معین الدین مدنی کے حفظ قرآن کی تکمیل پر خلیفہ جامع مسجد میں تہنیتی اجلاس

مولانا خواجہ معین الدین مدنی کے حفظ قرآن کی تکمیل پر خلیفہ جامع مسجد میں تہنیتی اجلاس

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 19 جنوری، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) چیف قاضی مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین جناب مولانا خواجہ معین الدین  اکرمی مدنی   کے حفظ قرآن کی تکمیل پر مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین کے اعزاز میں خلیفہ جامع مسجد میں تہنیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔

اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت کل ہند پیام انسانیت کے جنرل سکریٹری مولانا بلال حسنی ندوی صاحب نے شرکت کی  انہوں نے اس موقع پر مولانا محترم کو مبارکباد دیتے ہوئے قرآن کا آفاقی پیغام حاضرین تک پہنچانے کی کوشش کرتے ہوئے اس کو سمجھ کر پڑھنے کی تلقین کی۔

اس کے علاو ہ اس موقع پر مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس سعادت کے حصول پر اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ کتاب نہایت ہی آسان ہے جو کوئی بھی اس کو حفظ کرنے کی کوشش کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے لیے آسانیاں پیدا فرماتے ہیں۔

اس کے علاوہ اس موقع پر جناب مولانا الیاس جاکٹی ندوی، جناب مولانا طلحہ صاحب اور دیگرحضرات نے بھی اپنے خیاالات کا اظہار کیا۔

اسٹیج پر جمعیت الحفاظ کے سابق صد مولانا نعمت اللہ عسکری ندوی صاحب، قاضی جماعت المسلمین جناب مولانا اقبال ملا ندوی صاحب، جناب مولانا صادق اکرمی صاحب، جناب مولانا مقبول کوبٹے ندوی ، انجمن کے جنرل سکریٹری جناب اسماعیل صدیق صاحب، صدر مرکزی خلیفہ جماعت جناب سید حسن سقاف صاحب ، ایڈیشنل جنرل سکریٹری انجمن حامئی مسلمین جناب اسحاق شابندری صاحبوغیرہ موجود تھے۔

 

x

Check Also

علی پبلک اسکول میں دسویں جماعت کے اعزاز میں الوادعیہ تقریب

بھٹکل: 26 فروری،2020 (بھٹکلیس نیوز بیورو) علی بپلک اسکول  سے  پہلی بار ...