بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / ماری ہبا کے پیش نظر بھٹکل میں امن میٹنگ کا انعقاد

ماری ہبا کے پیش نظر بھٹکل میں امن میٹنگ کا انعقاد

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 27 جولائی، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) 30 ، 31 جولائی اور یکم اگست کو بھٹکل میں منائے جانے والے ماری  جاترا تہوارکے پیش نظر آج سرکیوٹ ہاؤس میں پولس محکمہ کی جانب سے امن میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر جناب ساجد ملا نے کی۔

انہوں نے اس موقع پر موجود حضرات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بھٹکل میں تہواروں کے موقعوں پر مختلف کمیونٹی کے افراد کو جمع کرکے امن میٹنگ کا انعقاد ایک رواج بن گیا ہے ۔ انہوں یہاں کے لوگوں کو امن پسند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہاں ہمیشہ سے ہر تہوار بھائی چارگی کے ساتھ منایا جاتا ہے جو کہ یہاں کے عوام کی امن دوستی کی مثال ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ  سابقہ تہواروں کے طرح دوسرے کمیونٹی کے افراد بھی اس تہوار میں تعاون کریں گے اور اس تہوار کو بھی  امن و خوشی کے ساتھ  اختتام تک پہنچائیں گے ۔

نامدھاری سماج کے لیڈر مسٹر ایم آر نائک نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھٹکل میں ہمیشہ سے ہی باہمی الفت و محبت کے ساتھ تمام مذاہب کے  تہوار منائے جاتے ہیں  جو کہ یہاں کی یکجہتی کی دلیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوؤں کے تہواروں کے موقع پر مسلمان اور دیگر کمیونٹی والے تعاون کرتے ہیں تو مسلمان اور دیگر کمیونٹی والوں کے تہواروں پر ہندو افراد تعاون کرتے ہیں جس کی وجہ سے یہاں کئی سالوں سے امن و امان قائم ہے اور امید ہے کہ آئندہ بھی یہی سلسلہ قائم رہے گا۔

اس کے علاوہ اس موقع پر رکشہ یونین کے سابق صدر وینکٹیش نائک نے بھی اپنے خیالات ظاہر کیے۔

اس موقع پر سی پی آئی بھٹکل مسٹر کے ایل گنیش، کوسٹل سیکوریٹی پولس کے پی ایس آئی ، بھٹکل تحصلدار ڈائس پر موجود تھے۔

اس میٹنگ میں مجلس اصلاح و تنظیم کے ذمہ داران سمیت کئی حضرات شریک تھے۔

x

Check Also

پورے ملک میں کورونا سے لڑنے کے لیے خصوصی کٹ تیار کرنے کا بھٹکل بنا مرکز

بھٹکل: 2 اپریل،20(بھٹکلیس نیوز بیورو) پورے ملک کو جہاں کورونا وائرس کے ...