بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / سابق رکن اسمبلی منکال وئیدیا سیاسی میدان میں واپسی کے لئے تیار؛  جنتا کو آپریٹیو بینک کے  انتخابات کےلئے داخل کئے پرچہ نامزدگی
File photo

سابق رکن اسمبلی منکال وئیدیا سیاسی میدان میں واپسی کے لئے تیار؛  جنتا کو آپریٹیو بینک کے  انتخابات کےلئے داخل کئے پرچہ نامزدگی

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 6 اگست،18 (بھٹکلیس نیوز بیورو) سابق رکن اسمبلی مسٹر منکال وئیدیا  سیاسی میدان میں واپسی کے لئے تیار ہیں ۔انہوں نے جنتا کو آپریٹیو بینک کے انتخابات کے لئے اپنا نامزدگی پرچہ داخل کیا ہے۔

منکال وئیدیا حالیہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی امیدوار سے ہار نے کے بعد سیاسی میدان میں کہیں نظر نہیں آرہے تھے تاہم اب  وہ 19/اگست کو ہونے والے ان انتخابات میں حصہ لیں گے ۔

اس سے قبل بھی منکال وئیدیا اس بینک کے صدر رہ چکے ہیں تاہم ایم ایل اے بننے کے بعد انہوں نے یہ عہدہ چھوڑ کر عوام کی خدمت کو ترجیح دی تھی۔

ان انتخابات کے نتائج 19/اگست کو سنائے جائیں گے جس میں سابق رکن اسمبلی منکال وئیدیا کی قسمت کا فیصلہ ہوگا۔

x

Check Also

بزم محبان اردو کی تعارفی نشست اور مشاعرہ کا انعقاد؛ طنز و مزاح کے شاعر اثر جعفری کی  شرکت

بھٹکل: 18 اگست،2018 (رضوان گنگاولی) گزشتہ دنوں اردو کی بقاء و ترویج ...