بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / مینگلور میں پانچ لاکھ کی رقم لوٹ کر فرار ہونے کی کوشش؛ بھٹکل کے سات افراد ہوئے گرفتار

مینگلور میں پانچ لاکھ کی رقم لوٹ کر فرار ہونے کی کوشش؛ بھٹکل کے سات افراد ہوئے گرفتار

Print Friendly, PDF & Email

مینگلورو/بھٹکل: (بھٹکلیس نیوز بیورو) مینگلور پولس نے جمعرات کو ایک شخص سے پانچ لاکھ کی رقم لوٹ کر فرار ہونے کی کوشش کرنے والے سات افراد کو گرفتار کر لیا ہے  اور یہ  تمام افراد بھٹکل کے مختلف علاقوں کے رہنے والے ہیں۔

مینگلور پولس تھانہ میں رتناگری کے محمد آصف نے شکایت درج کی تھی کہ وہ 5/ فروری کو پانچ لاکھ کی رقم کے ساتھ مینگلور کسی کام سے آیا ہوا تھا  کہ ٹاویرا پر سوار چند افراد اس کے ہاتھوں سے پیسوں کا بیگ چھین کر فرار ہوگئے۔

ان کی شناخت محمد شبیر(31) ، محمد نوید (29)، خواجہ صاحب(28)، محمد نبیل (31)، سید حسین (32)، سید فیاض (31) اور ناصر شیخ (21) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

اس کے بعد سے پولس نے کچھ ثبوتوں کی بنا پر تلاش شروع کرد ی اور اس گروپ کو گرفتار کرتے ہوئے پیسو ں سمیت ٹاویرا کار اور ان کے موبائل بھی ضبط کرلیے۔

اس کارروائی کو مینگلور سٹی پولس کمشنر مسٹر ٹی آر سریش کی قیادت میں ، ہنومنت رائے، ڈی سی پی اما پرشانت اور اے سی پی راما راؤ پر مشتمل ٹیم نے انجام دیا۔

x

Check Also

مجلس اصلاح و تنظیم کی جانب سے پلوامہ سانحہ کی مذمت میں وزیر اعظم کو میمورنڈم؛ سخت کارروائی کا مطالبہ

بھٹکل: 16 فوروری،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل نے ...