بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / بھٹکل بندر میں ایک کشتی سے دوسری پر چھلانگ لگانے کے دوران سمندر میں ڈوب کر ماہی گیر کی موت
علامتی تصویر

بھٹکل بندر میں ایک کشتی سے دوسری پر چھلانگ لگانے کے دوران سمندر میں ڈوب کر ماہی گیر کی موت

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 6 مارچ،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل بندر پر ماہی گیری کا کام کرنے والے اڈیشہ کے ماہی گیر کی اس وقت سمندر میں ڈوب کر موت واقع ہوگئی جب وہ ایک کشتی سے دوسری کشتی پر چھلانگ لگا رہا تھا۔ یہ واقعہ جمعہ کے روز پیش آیا۔

مرنے والے کی شناخت امیش چندر ہٹ کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

امیش جو کہ اڈیشہ کا رہنے والا تھا کئی سالوں سے ’پون جیوتی‘ نامی کشتی پر ملازمت کرتا تھا تاہم جمعہ کو وہ ایک کشتی سے دوسری کشتی پر چھلانگ لگا رہاتھا کہ اس کا پیر پھسل گیا اور وہ سمندر میں گر کر غرق ہوگیا۔ اس کے فوری بعد ماہی گیروں نے اسے پانی سے نکالا اور اسپتال کی طرف لے جایا جارہا تھا کہ اس نے راستے پر ہی آخری سانس لے لی۔

اس سلسلہ میں بھٹکل دیہی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

 

x

Check Also

انجمن نور مونٹیسری کے ننھے منے طلبہ نے کیا پولس اسٹیشن کا تعلیمی دورہ

بھٹکل: 25 فروری،2020 (بھٹکلیس نیوز بیورو) انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے ماتحت ...