بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / کورنا سے لڑنے کے لیے بھٹکل میں میکرس ہب کے ذریعہ تیار کی گئی ‘فیس شیلڈ’

کورنا سے لڑنے کے لیے بھٹکل میں میکرس ہب کے ذریعہ تیار کی گئی ‘فیس شیلڈ’

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 6  اپریل،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ملک بھر میں جہاں کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے مختلف محاذ پر زور و شور سے کام جاری ہے وہیں بھٹکل میں نوجوان طلبہ کے ایک گروپ نے اس تعلق سے اپنا تعاون پیش کرتے ہوئے طبی عملوں اور اس شعبہ میں کام کرنے والوں کے لیے فیس شیلڈ تیار کی ہے۔

بھٹکل کے انجمن انجنئیرنگ کالج کے فارغین پر مشتمل  گروپ ‘میکرس ہب’ نے اس کارنامہ کو انجام دیا ہے جس کی وجہ سے سرکاری افسران بھی ان کی سراہنا کر رہے ہیں۔

میکرس ہب کے ایک فعال ممبر نہیل دامودی نے بھٹکلیس کو بتایا کہ ڈاکٹروں اور دیگر لوگوں کا جو ماسک ہوتا ہے اس سے پورے چہرے کو ڈھانکنا ممکن نہیں ہے۔ اس سے اگرچہ کہ منہ اور ناک کی حفاظت ہوسکتی ہے لیکن آنکھ کی جگہ کھلی رہتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی جانب سے بنائی جارہی یہ فیس شیلڈ مکمل چہرے کو ڈھانپ لے گی جس سے پورے چہرے کی حفاظت ہوگی اور جراثیم کے اندر جانے کے امکانات بہت کم ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ فی الحال میکرس ہب کی ٹیم نے پہلے مرحلہ میں 100 شیلڈس تیار کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس کے لیے انہیں بھٹکل تعلقہ میں کوروناوائرس کی روک تھام کے لئے طبی شعبے کے نوڈل آفیسر ڈاکٹر شرد نائک نے اجازت دے دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ اس کی تیاری کے لئے ضروری مشین کا انتظام کرنے کے بعد ایک دن میں 500سے زیادہ شیلڈس تیارکی جاسکیں گی۔

 

x

Check Also

مرحوم نثار گنگاولی بحرین میں سپرد خاک

بھٹکل: 4 جون،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکلیس ڈاٹ کام کے نمائندے جناب ...