بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / مجلس اصلا ح و تنظیم میں قاضی صاحبان کی موجودگی میں کورونا وائرس کے پیش نظر نماز اور مسجد کے لیے ضروری ہدایات: آئندہ کچھ دنوں تک سختی سے ان پر عمل کرنے کی تاکید

مجلس اصلا ح و تنظیم میں قاضی صاحبان کی موجودگی میں کورونا وائرس کے پیش نظر نماز اور مسجد کے لیے ضروری ہدایات: آئندہ کچھ دنوں تک سختی سے ان پر عمل کرنے کی تاکید

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 21 مارچ، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہے کورونا وائرس کے خطرہ کو دیکھتے ہوئے آج بعد نماز عشا مجلس اصلاح و تنظیم میں جماعت المسلمین بھٹکل اور مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کے چیف قاضیان کی سرپرستی  میں ایک اہم نشست منعقد ہوئی جس میں دونوں قاضی صاحبان کے مشورے سے مندرجہ ذیل ہدایات پر عمل کرنا طے پایا گیا  اور ان پر آئندہ چند دنوں تک سختی سے عمل کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔

 

۱۔ کل سے   آئندہ چند دنوں تک نابالغ بچوں  کومسجد میں نہ لائیں۔

۲۔ عمررسیدہ افراد گھر میں ہی نماز ادا کریں۔

۳۔ایک محلہ کے افراد دوسرے محلہ کی مسجد میں نماز کو جانے سے گریز کریں۔

۴۔ مسجد سے دور رہنے والے حضرات آئندہ کچھ دنوں تک اپنے گھروں میں  ہی نماز ادا کریں۔

۵۔حتی الامکان  مسجدوں میں زیادہ بھیڑ جمع نہ ہونے  دیں۔

۶۔ نماز کو جانے والے حضرات اپنے گھروں سے ہی وضو کرکے مسجد پہنچیں ۔

۷۔  مغرب  کی نماز کو چھوڑ کر  دیگر فرض نمازوں کے لیے اذان کے دس منٹ بعد نماز کا اہتمام ہو کچھ دنوں کے لیے عصر بعد کی کتابی تعلیم اور فجر بعد کا درس قرآن بھی  موقوف کریں۔

۸۔ فرض نماز کے پانچ منٹ بعد ہی مسجد کو بند کیا جائے ۔

مجلس اصلاح و تنظیم کے جنرل سکریٹری  نے اسپورٹس سینٹروں کے ذمہ داران سے گزارش کی ہے کہ وہ اپنے محلوں میں نوجوانوں اور بچوں کو ایک جگہ جمع ہونے سے سختی سے روکیں اور بیرون ہند سے آنے والے حضرات 14/دنوں تک اپنے گھروں میں ہی رہ کر نماز بھی اپنے گھروں میں ادا کریں۔

x

Check Also

پورے ملک میں کورونا سے لڑنے کے لیے خصوصی کٹ تیار کرنے کا بھٹکل بنا مرکز

بھٹکل: 2 اپریل،20(بھٹکلیس نیوز بیورو) پورے ملک کو جہاں کورونا وائرس کے ...