بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / کورونا کے نئے ویرینٹ سے گھبرائیں نہیں بلکہ احتیاطی تدابیراختیار کریں: مجلس اصلاح و تنظیم

کورونا کے نئے ویرینٹ سے گھبرائیں نہیں بلکہ احتیاطی تدابیراختیار کریں: مجلس اصلاح و تنظیم

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 4 ستمبر،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کورونا کے نئے ویرینٹ اومی کرون سے ملک بھر میں ہلچل مچی ہوئی ہے  اور اتفاق سے ہندوستان میں اس کی شروعات ہماری ریاست کرناٹک سے ہوئی ہے جہاں اس کے دو معاملے پائے گئے ہیں۔ لیکن اس سے گھبرا نے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ اس کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرناے کی ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار مجلس اصلاح وتنظیم  بھٹکل کے میڈیا  کو آر ڈنیٹر ڈاکٹر محمد حنیف شباب نے کیا وہ آج عصر بعد یہاں مجلس اصلاح و تنظیم میں اخباری نمائندوں سے مخاطب تھے۔

انہوں نے کویڈ کی موجودہ صورتحال  پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کویڈ کے نئے ویرینٹ کے بعد حکومت اور زیادہ چوکس ہوگئی ہے اور  اس کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر دباؤ بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر میں پہلے تو کویڈ کے رہنما اصولوں پر عمل کیا جانا چاہئے  اور حفاظتی پہلو سے   ویکسین کے دو ڈوز لینا چاہئے۔

ڈاکٹر شباب نے کہا حلانکہ یہ نیا ویرئنٹ لوگوں میں تیزی سے منتقل ہوتا ہے لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ خطرناک نہیں ہے  لیکن اس سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا کہ ویکسین لینے سے انسان ایک حد تک اس بیماری سے لڑنے کے قابل ہوجاتاہے۔

انہوں نے مجلس اصلاح و تنظیم کی طرف سے عوام سے اپیل کی کہ عوام خود کی اور  اپنے گھروالوں کی حفاظت کے لیے خود بھی  ویکیسن لینے کے لیے پہل کریں  اور اپنے گھروالوں کو بھی اس پر آمادہ کریں تاکہ اس بیماری کو مزید پھیلنے سے بچایا جا سکے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر محلے والے چاہتے ہیں تو تنظیم کی طرف سے ذمہ داران سے بات کرکے ان محلوں میں ویکسین کیمپ لگایا بھی جاسکتا ہے۔

 

اخباری کانفرنس میں مجلس اصلاح و تنظیم کے جنرل سکریٹری مولوی  عبدالرقیب ایم جے ندوی بھی موجود تھے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*