بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / لاک ڈاؤن میں ضروری اشیاء کی دکانیں کھلی رہیں گی اور چیزوں کی کمی نہیں ہوگی؛ عوام کو گھبرانے کی ضرورت نہیں؛ مجلس اصلاح و تنظیم

لاک ڈاؤن میں ضروری اشیاء کی دکانیں کھلی رہیں گی اور چیزوں کی کمی نہیں ہوگی؛ عوام کو گھبرانے کی ضرورت نہیں؛ مجلس اصلاح و تنظیم

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 23 مارچ،2020 (بھٹکلیس نیوز بیورو)   بھٹکل میں کورونا وائرس کا مثبت کیس ملنے کی بنا پر  پورے شہر کوایک ہفتہ کے لیے لاک ڈاؤن کیا گیا ہے اس لیے کاروباری مراکز دکانیں اور تعمیراتی کام بند رہیں گے جبکہ ضروری اشیاء کی دکانیں  جیسے دودھ، پانی، گروسیری، میڈیکل کی دکا نیں اور ہوٹل وغیرہ کھلے رہیں گے البتہ ہوٹل میں بیٹھ کر کھانا ممنوع رہے گا۔ اس دوران بینک ،پیٹرول بنک اور یمبولینس وغیرہ جاری رہیں گی ۔اس لاک ڈاؤن میں ضرورتا گاڑیاں چلانے کی بھی اجازت ہوگی۔ اس کی اطلاع آج بعد نماز عشا تنظیم میں منعقد اخباری کانفرنس میں جنرل سکریٹری جناب عبدالرقیب ایم جے نے دی۔

انہوں نے اس لاک ڈاؤن میں عوام کو مکمل طور پر احتیاط کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ لاک ڈاؤن کے پیش نظر تنظیم کی جانب سے چند ہدایتیں دی جارہی ہیں جس پر عمل کرنے سے انشاء اللہ ہم بھی اس وبا سے محفوظ رہیں گے اور دوسرے بھی محفوظ رہیں گے ۔

۱۔ آئندہ کچھ ہفتوں تک دن میں تین بار گرم پانی پینے کی عادت ڈالیں ۔

۲۔ڈاکٹر کے مطابق ان دنوں میں قوت مدافعت بڑھانے کے لیے وٹامن سی سے بھر پور غذائیں استعمال کریں  اورگلے کو خشک ہونے نہ دیں بلکہ پانی یا پانی سے بھر پور جوس  پیتے رہیں۔

۳۔صبح میں دودھ کے پیاکیٹ کو لینے سے پہلے دھوکر اس پیاکیٹ کو کھولنے کی عادت ڈالیں۔

۴۔لاک ڈاؤن کے  دنوں ضروری اشیاء کی کوئی کمی نہیں ہوگی اس لیے دکانوں  پر ہجوم لگا کر افرا تفری کا معمول نہ بنائیں۔

۵۔ دکاندار عام قیمت پر ہی اپنی اشیاء فروخت کریں ۔ اگر کوئی عام قیمت سے زیادہ بیچتا ہے تو محکمہ  کی طرف سے سخت کارروائی کی جائے گی۔

۶۔ ان افرا د کا بھی خیال رکھیں جو یومیہ اجرت پر کام کرتے ہیں ۔ ان دنوں ان کو کام نہ ملنے کی صورت میں وہ مشکل میں ہونگے  لہذا ایک مسلمان اور اچھا انسان ہونے کے ناطے ان کی فکر کری اور ان تک راشن پہنچائیں۔

۷۔ہمیشہ باوضو رہنے کی کوشش کریں۔

۸۔صبح و شام کے مسنون اذکار کا اہتمام کرتے ہوئے توبہ و استغفار کی کثرت کریں۔

مجلس اصلاح و تنظیم کے صدر جناب ایس ایم سید پرویز صاحب نے درخواست کی ہے کہ کوئی بغیر ضرورت کے گھر سے باہر نہ آئیں اور بیرون ممالک سے آنے والے گھروں میں ہی رہیں،  نماز کے لیے بھی نہ نکلیں۔ان تمام ہدایات پر سختی سے عمل کرنے اور حکومت کے حکم کو مان کر چلنے کی مجلس اصلاح و تنظیم نے سختی سے تاکید کی ہے۔

x

Check Also

پورے ملک میں کورونا سے لڑنے کے لیے خصوصی کٹ تیار کرنے کا بھٹکل بنا مرکز

بھٹکل: 2 اپریل،20(بھٹکلیس نیوز بیورو) پورے ملک کو جہاں کورونا وائرس کے ...