بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / بھٹکل میں انڈر گراؤنڈ ڈرینیج کے غیر منظم کام کے تعلق سے مجلس اصلاح و تنظیم کی واٹر بورڈ ذمہ داران کے ساتھ نشست
علامتی تصویر

بھٹکل میں انڈر گراؤنڈ ڈرینیج کے غیر منظم کام کے تعلق سے مجلس اصلاح و تنظیم کی واٹر بورڈ ذمہ داران کے ساتھ نشست

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 12 جنوری، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں انڈر گراؤنڈ ڈرینیج کاموں کے اطمینان بخش نہ ہونے اور سلسلہ میں کئی خدشات ہونے کے سبب مجلس اصلاح و تنظیم کے ذمہ داران کی میونسپال میں واٹر بورڈ افسران سے ملاقات ہوئی جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ بھٹکل میں جہاں جہاں ویٹ ویل کا کام ہونا ہے پہلے اس کو مکمل کیا جائے اور پھر اس کے بعد پائپ لائن بچھانے کا کام شروع کیا جائے۔

اس موقع پر مجلس اصلاح و تنظیم کی طرف سے  ڈرینج کام کو لے کر واٹر بورڈ افسران سے کئی ایک سوالات کیے گئے جس کے جوابات ان سے نہ بن پائے۔ مجلس اصلاح و تنظیم کی طرف سے عوام اور عوامی نمائندوں کو اعتماد میں نہ لے کر کام کرنے، پنچایت کی مخالفت کے باوجود پنچایت حدود میں کام کو جاری رکھنے اور دیگر غیر معیاری کاموں کے طرف توجہ دلائی گئی اور ان تمام خدشات کو دور کرکے کام آگے بڑھانے کی مانگ کی گئی۔

اس وفد میں مجلس اصلاح و تنظیم کی طرف سے صدر تنظیم جناب  ایس ایم سید  پرویز، جنرل سکریٹری  جناب عبدالرقیب ایم جے، جناب  محی الدین الطاف کھروری، جالی پٹن پنچایت کے سابق صدر  جناب آدم پنمبور،   انجمن انجینرنگ کالج کے  تجربہ کار لیکچرر اور ماہر انجینئر  شریدھر یلّوکر، سماجی کارکن اور انجینئر مصباح الحق، انجینئر اسماعیل جوباپو،  تنظیم کے سابق نائب صدر عنایت اللہ شاہ بندری وغیرہ موجود تھے۔

جبکہ واٹر بورڈ کی طرف سے واٹر بورڈ اسسٹنٹ  ایکزی کٹیو  انجینئر ایس بی بانڈیکر،  واٹربورڈ اسسٹنٹ  انجینئر ششی دھر ہیگڈے، بھٹکل میونسپل چیف آفسر دیوراج و دیگر موجود تھے۔

x

Check Also

بھٹکل مدینہ کالونی منی روڈ پر مسجد صحابہؓ کا چیف قاضی جماعت المسلمین  کے ہاتھوں رکھا گیا سنگ بنیاد

بھٹکل: 8 مارچ،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  بھٹکل مدینہ کالونی، کڑی مشین کے ...