بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / بھٹکل میں کورونا کے دو نئے معاملات کے بعد ضلعی ہیلتھ ٹیم بھٹکل پہنچی: تنظیم نے کی عوام سے تعاون کی اپیل

بھٹکل میں کورونا کے دو نئے معاملات کے بعد ضلعی ہیلتھ ٹیم بھٹکل پہنچی: تنظیم نے کی عوام سے تعاون کی اپیل

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 24 مارچ، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں آج کورونا وائرس کے دو نئے معاملات سامنے آنے کے بعد ضلعی انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی ہے۔ پنچایت کے سی ای او جناب روشن صاحب نے آج صبح ہی ہیلتھ ٹیم کے ساتھ بھٹکل کا دورہ کیا اور افسران کو ضروری ہدایات دیتے ہوئے سرکاری اسپتال پہنچ کر تمام تیاریوں کا جائزہ لیا۔

انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھٹکل کے دونوں مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے اور اس طرح کے مزید معاملات سے نپٹنے کے لیے 400/ بیڈ پر مشتمل ایک وارڈ بھی ترتیب دیا گیا ہے۔ روشن صاحب نے کہا کہ ضلع بھر میں بھٹکل میں سب سے پہلے اس وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد یہاں کاروار سے 80 ہیلتھ ٹیمیں بھیجی گئیں ہیں جو کہ گھر گھر پہنچ کر لوگوں کی جانچ کریں گی اور ان سے ضروری معلومات لیں گی۔

مجلس اصلاح و تنظیم کی جانب سے ہیلتھ ٹیم کو مکمل تعاون کرنے کی اپیل: اس سلسلہ میں مجلس اصلاح و تنظیم نے آج ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع سے جو ہیلتھ ٹیمیں گھر گھر پہنچیں گی لوگ ان کے ساتھ تعاون کریں اور پوچھی گئی تمام معلومات صحیح صحیح دیں۔ جنرل سکریٹری مجلس اصلاح و تنظیم جناب عبدالرقیب ایم جے نے کہا ہے کہ لوگوں کو اس سے ڈرنے کی کوئی بات نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ اس سروے سے این پی آر کا کوئی تعلق نہیں ہے اس لیے لوگ پورے اطمینان کے ساتھ ان کو معلومات فراہم کریں۔

x

Check Also

مغربی زون کے آئی جی پی  دیوجیوتی کا بھٹکل دورہ؛ لاک ڈاؤن کے دوارن بند و بست کا لیا جائزہ

بھٹکل: 8  مارچ،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) مغربی زون کے انسپکٹر جنرل آف ...