بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / بھٹکل میں  ایم ۔ اے کرنے والوں کے لیے خوشخبری: اب انجمن حامئی مسلمین کے زیر اہتمام شروع ہورہے ہیں ایم اے اردو کے کورسس
علامتی تصویر

بھٹکل میں  ایم ۔ اے کرنے والوں کے لیے خوشخبری: اب انجمن حامئی مسلمین کے زیر اہتمام شروع ہورہے ہیں ایم اے اردو کے کورسس

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل : 03 دسمبر،2022 (بھٹکلیس نیوز بیورو) انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے زیر اہتمام چلنے والی انجمن ڈگری کالج اینڈ پی جی سینٹر بھٹکل میں پوسٹ گریجویشن میں ایم ۔ اے (اردو) اور ایم ۔ اے (اکنامکس) کا کورس شرو  ع کیا گیا ہے۔ اس کی اطلاع ڈگرکا لج کے پرنسپال  پروفیسر مشتاق احمد شیخ کی طرف سے جاری اخباری بیان میں دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ان کورسس کے لیے انجمن میں داخلے شروع ہوچکے ہیں اس لیے جو طلباء و طالبات  بی ۔اے میں اردو بطور آپشنل  اور اکنامکس بطور آپشنل پڑھائی کیے ہیں وہ اس موقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔ اس کورس میں فیس کے ساتھ ساتھ کئی ساری سہولیات اور رعایتیں دی جارہی ہیں،  اس کے علاوہ کالج کے کتب خانے میں اردو ادب سے متعلق کتابوں کا ذخیرہ موجود ہے جس سے طلبہ خاطر خواہ استفادہ کرسکتے ہیں۔

اس لیے کالج پرنسپال نے درخواست کی ہے کہ جو طلبہ بی ۔اے میں آپشنل اردو اور آپشنل اکنامکس کے ساتھ ڈگری لے چکے ہیں وہ جلد از جلد انجمن ڈگری کالج پہنچ کر داخلہ فارم حاصل کریں اور داخلے کی کارروائی کو مکمل کریں ۔

اس سلسلے میں مزید جانکاری کے لیے کالج پرنسپال پروفیسر مشتاق احمد سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔

کالج پرنسپال: +919108848610

آفس سپرنٹنڈنٹ: +919980313476

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*