بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / یلاپور قومی شاہراہ پر کار کی لاری کے ساتھ بھیانک ٹکر: چار افراد کی موقع پر ہوئی موت

یلاپور قومی شاہراہ پر کار کی لاری کے ساتھ بھیانک ٹکر: چار افراد کی موقع پر ہوئی موت

Print Friendly, PDF & Email

یلاپور: 24 ستمبر، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) یلاپور قومی شاہراہ 63 پر آج شام کار اور لاری کے درمیان پیش آئے سڑک حادثہ میں کار پر سوار چاروں افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ہیں۔

اطلاع کے مطابق دہلی رجسٹریشن کی کار ممبئی سے کیرالہ  کی طرف آرہی تھی کہ تیز رفتاری میں مخالف سمت سے آرہی لاری سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں کار کا پورا نقشہ ہی بگڑ گیا اور اس پر سوار ایک ہی خاندان کے چاروں افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

ان کی شناخت  روی نائر (58)، پشپا روی نائر (55)، ہریندرناتھ نائیر (62) اور پدماکشی نائیر (86) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

اس سلسلہ میں یلاپور کے کروتّی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

 

x

Check Also

بھٹکل میونسپال کے صدر اور نائب صدر کے عہدے کے  لیے 22 اکتوبر کو ہورہے ہیں انتخابات: مجلس اصلاح و تنظیم کے فیصلے پر ٹکی ہیں عوام کی نگاہیں

بھٹکل: 17 اکتوبر، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میونسپال کونسل کے صدر ...