بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / مخدوم کالونی کے عوام نے عید کی مناسبت سے بردران وطن میں تقسیم کی مٹھائیاں

مخدوم کالونی کے عوام نے عید کی مناسبت سے بردران وطن میں تقسیم کی مٹھائیاں

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 9 جون،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل مخدوم کالونی کے عوام نے ہفتہ کی شام اپنے پڑوسی محلہ ہنومان نگر پہنچ کر مٹھائیاں وغیرہ تقسیم کی۔ اطلاع کے مطابق پڑوسی محلہ کے برداران وطن نے عید کی مناسبت سے مخدوم کالونی کے عوام کو اپنے یہاں مدعو کیا تھا جس پر لبیک کہتے ہوئے مخدومیہ جمعہ مسجد کے امام و خطیب جناب مولانا نعمت اللہ عسکری ندوی صاحب کی قیادت میں مخدوم کالونی کے عوام نے ہنومان نگر پہنچ کر خیرسگالی کا پیغام دیا اور وہاں مٹھائیاں بھی تقسیم کی۔

اس موقع پر وارڈ کے میونسپال کونسلر امشاد مختصر نے وہاں کے عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے  عوام کا شکریہ ادا کیا اور وارڈ کی ترقی کے لیے کام کرنے کی یقین دہانی کی جبکہ مولانا نعمت اللہ صاحب عسکری نے بھی امن و شانتی اور محبت کا پیغام دیا اور انہیں مدعو کرنے پر برداران وطن کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر ادئے نائک، تمپا نائک، بھیرپا اور دیگر حضرات موجود تھے۔

واضح رہے کہ مخدوم کالونی کی اپنی تاریخ میں شاید یہ پہلا موقع ہے کہ بردران وطن نے عید کے موقع پر مسلمانوں کو مدعو کیا ہو، تاہم یہ محلہ والوں کے لیے بڑی خوش آیند بات ہے جس سے آپسی میل ملاپ کو فروغ ملنے کی امید ہے۔

x

Check Also

بھٹکل پولس کا جوے کے اڈوں پر چھاپہ؛ پانچ گرفتار

بھٹکل: 16 جولائی، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل پولس نے صوموار کے ...