بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / کمٹہ میں قومی شاہراہ پر سرکاری بس اور لاری کی بھیانک ٹکر؛ تین ہلاک ۔ 15 زخمی

کمٹہ میں قومی شاہراہ پر سرکاری بس اور لاری کی بھیانک ٹکر؛ تین ہلاک ۔ 15 زخمی

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 07 جولائی، 18 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کمٹہ قومی شاہراہ پر آج عصر کے وقت کمٹہ۔ گوکرن سرکاری بس اور لاری کے درمیان بھیانک تصادم کے نتیجے میں اب تک تین لوگوں  کے مرنے کی اطلاع ملی ہے جبکہ 15 افراد زخمی بتائے جارہے ہیں۔

اطلاع کے مطابق سرکاری بس کمٹہ سے گوکرن جارہی تھی کہ مخالف سمت سے ہیسکام کے لوہے کے کھمبے لے کر آرہی بڑی لاری نے بس کو سامنے سے ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں بس کے ایک جانب کا حصہ مکمل طور پر اڑ گیا اور اس میں بیٹھے مسافر زخمی ہوگئے جبکہ دو افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔

بتایا گیا ہے کہ بس پر اسکولی طلبہ بھی موجود تھے جو کہ بہت زخمی ہوئے ہیں۔

زخمی افراد کو ہوناور اسپتال لے جایا گیا ہے۔

(اس سلسلہ میں مزید جانکاری کا انتظار ہے۔)

 

x

Check Also

بھٹکل میونسپال کی جانب سے چھاپہ مار کارروائی کے دوران 50/کلو پلاسٹک کی تھیلیاں ضبط

بھٹکل: 19 اگست،2018 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل بلدیہ کے افسران نے ہتہ ...