بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / کمٹہ مسلم ایسوسی ایشن کیے زیر اہتمام مدرسہ محمدیہ کا سالانہ اجلاس

کمٹہ مسلم ایسوسی ایشن کیے زیر اہتمام مدرسہ محمدیہ کا سالانہ اجلاس

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکلیس نیوز ؍ 12 مارچ، 18

بھٹکل ؍ (بھٹکلیس نیوزبیورو) مدرسہ محمدیہ سبیل الاسلام کمٹہ کی جانب سے اتوار کی شب ان کا سالانہ اجلاس منعقد کیا گیا جس میں بھٹکل سے مولانا یونس برماور ندوی صاحب نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز محمد سعد کی قرآت سے کیا گیا جبکہ پروگرام کی صدارت کمٹہ مسلم ایسوسی ایشن کے صدر جناب اکبر ملا صاحب نے کی۔

اس موقع پر مہمان خصوصی مولانا یونس برماور صاحب نے مدرسہ اور اس کی تعلیمات کی اہمیت پرو روشنی ڈالی، انہوں نے اس موقع پر دعوت دین کے فریضہ کو انجام دینے کی بھی بات کہی اور مدرسہ کے منتظمین کو مبارکباد بھی دی۔

اس موقع پر طلبہ کے ذریعہ مختلف پروگرامات پیش کئے گئے۔

ڈائس پر کمٹہ جماعت المسلمین کے صدر جناب محمد شفیع صاحب شیخ، نائب صدر جناب محمد محسن قاضی، کمٹہ مسلم ایسوسی ایشن کے نائب صدر جناب عبدالشکور شیخ، جنرل سکریٹری جناب عبدالقیوم اور دیگر حضرات موجود تھے۔

 

x

Check Also

مرحوم ڈاکٹر محمد حسین فطرت کی وفات پر بھٹکل نیوز کی جانب سے تعزیتی اجلاس

بھٹکل: 22 ستمبر، 18 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  مشہور شاعر ڈاکٹر محمد فطرت ...