بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / ریلوے سرنگ پر مٹی کھسکنے سے ایک مہینے سے بند کونکن ریلوے کی پٹری دوبارہ کھول دی گئی

ریلوے سرنگ پر مٹی کھسکنے سے ایک مہینے سے بند کونکن ریلوے کی پٹری دوبارہ کھول دی گئی

Print Friendly, PDF & Email

کاروار: 17 ستمبر، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) گوا کے پیرنم علاقہ میں سرنگ کھسکنے سے بندر پڑی کونکن ریلوے کی پٹری کو ایک ماہ بعد دوبارہ ٹرینوں کی آّمدورفت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

ریلوے افسران کی اطلاع کے مطابق 6اگست کونکن ریلوے کے کاروار زون میں آنے والی اس سرنگ میں مٹی کھسک گئی تھی جس کے بعد سے اس روٹ پر جانے والی 6اہم ٹرینوں کا روٹ بدل دیا گیا تھا جبکہ کچھ ٹرینوں کو مکمل طور پر بند کردیا گیا تھا۔

افسران کے مطابق تقریباً ایک مہینے سے زیاد ہ عرصے تک اس لائن کو  بندرکھتے ہوئے مرمت کا کام انجام دیا گیا اور 15 ستمبر کو پٹری کے درست  اور محفوظ ہونے  کا سرٹفکیٹ دیا گیا ہے۔ اس کے بعد سے کاروار ، اڈپی اور منگلورو ہوتے ہوئے ایرناکولم جنکشن جانے والی حضرت نظام  الدین اسپیشل ایکسپریس، حضرت نظام الدین ایرناکولم جنکشن ڈورنتو ایکسپریس، نئی دہلی تھیرواننت پورم  سینٹرل، لوک مانیہ تلک ٹرمینل تھیرو اننت پورم سینٹرل ٹرینین دوبارہ   اس لائن پر دوڑنے لگی ہیں۔

 

x

Check Also

بھٹکل میونسپال کے صدر اور نائب صدر کے عہدے کے  لیے 22 اکتوبر کو ہورہے ہیں انتخابات: مجلس اصلاح و تنظیم کے فیصلے پر ٹکی ہیں عوام کی نگاہیں

بھٹکل: 17 اکتوبر، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میونسپال کونسل کے صدر ...