بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / کیرالہ میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے لیے بھٹکل مسلم جماعت کیرالہ نے فراہم کیے گھر

کیرالہ میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے لیے بھٹکل مسلم جماعت کیرالہ نے فراہم کیے گھر

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل/کیرالہ: 24 جون، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل مسلم جماعت کیرالہ نے کئی مخیر حضرات کے تعاون سے کیرالہ کے وائناڈ ضلع میں سیلاب سے متاثرہ افراد کو گھر بناکر دینے کا کام شروع کردیا ہے۔

جماعت کے سابق صدر جناب عبدالمجید جوکاکو صاحب کی اطلاع کے مطابق جماعت کے ممبران نے آگے بڑھتے ہوئے دوسرے مخیر حضرات کے تعاون کے ساتھ اس کام کے لیے قدم بڑھایا تھا، انہوں نے کہا کہ اس کے لیے کیرالہ کے وائناڈ ضلع میں 1.7/ہیکڑ زمین خریدی گئی اور اب تک وہاں 16/گھر بھی تعمیر ہوچکے ہیں۔ جہاں ایک گھر پر قریب 6/لاکھ کی لاگت آئی ہے۔

 عبدالمجید صاحب کے مطابق یہاں بی ایم جے کلچرل سوسائٹی کے نام سے ایک پوری کالونی قائم کی جارہی ہے جس کا افتتاح 15/اگست کو ہونے جارہا ہے۔ اس کالونی میں جماعت کی جانب سے پکی سڑک، الیکٹرک سٹی اور دیگر سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارا مقصد صرف گھر تعمیر کرکے دینا نہیں ہے بلکہ ہماری اس کالونی میں رہنے والوں کو زندگی جینے کا سلیقہ سکھانا، ان کے بچوں کو تعلیم دلوانا اور دیگر امور بھی ہیں جو جماعت کے زیر سرپرستی انجام دیے جائیں گے، اس کالونی میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ غیر مسلموں کے لیے بھی گھر تعمیر کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ابھی پہلی باری میں 15/گھروں کو تعمیر کیا گیا ہے جبکہ بقیہ گھر انشاء اللہ عنقریب تعمیر کیے جائیں گے۔ انہوں نے اس موقع پر تمام مخیر حضرات کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

x

Check Also

حافظ ابراہیم بن فیصل عابدہ کے سانحۂ ارتحال پر جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں تعزیتی نشست

بھٹکل: 14 جولائی، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے ایک ...