بھٹکل: 11 فروری،2020 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں قریب پانچ مہینوں سے عارضی ڈی ایس پی رکھنے کے بعد اب مستقل طور پر ڈی ایس پی کے عہدہ پر کے سی گوتم کا تقرر کیا گیا ہے۔
گوتم اس سے پہلے چکبالاپور میں ڈی ایس پی کے عہدہ پر فائز تھے۔ اس سے قبل بھٹکل میں اے ایس پی کے طور پر نکھل بلاور چارج لیے ہوئے تھے۔
انہوں نے اس موقع پر اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بھٹکل میں لاء اینڈ آرڈر کو بحال رکھنے اور عوام کے ساتھ تعاون کرنے کی بات کہی۔