بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / ریاست میں پیر سے شروع ہونے والے تیسرےمرحلے کے  اَن لاک میں حکومت کی طرف سے مزید چھوٹ کا اعلان: ویک اینڈ کرفیو   کو کیا گیا ختم  تو نائٹ کرفیو  میں کی گئی تخفیف: مذہبی مقامات کو کھولنے کی ملی مشروط اجازت

ریاست میں پیر سے شروع ہونے والے تیسرےمرحلے کے  اَن لاک میں حکومت کی طرف سے مزید چھوٹ کا اعلان: ویک اینڈ کرفیو   کو کیا گیا ختم  تو نائٹ کرفیو  میں کی گئی تخفیف: مذہبی مقامات کو کھولنے کی ملی مشروط اجازت

Print Friendly, PDF & Email

بینگلورو: 3 جولائی 21 (بھٹکلیس نیوز بیورو) وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا نے 5 جولائی،2021 پیر کے روز سے لاگو ہونے والے تیسرے مرحلے کے اَن لاک کا اعلان کرتے ہوئے اس ضمن میں دی جانے والی بہت سی رعایتوں کی فہرست سنا دی ہے۔ انہوں نے  آج اپنے اس اعلان میں ویک اینڈ  کرفیو کو  ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نائٹ کرفیو  ہفتے کے ساتوں دن برقرار رہے گا لیکن اس کا وقت رات 09:00 بجے سے صبح 05:00 بجے تک ہوگا۔

انہوں نے ضلع انتظامیہ کو ان پابندیوں  کے ہٹانے کا اختیار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ضلع انتطامیہ حالات کو دیکھتے ہوئے پابندیاں برقرار  رکھتی ہے تو یہ ان کا اختیا ر ہوگا۔

وزیر اعلی نے  اس ان لاک میں شادیوں اور دیگر  فیمیلی پروگراموں پر عائد پابندیوں میں نرمی کرنے کا بھی اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ  حکومت کی طرف سے اب ان تقریبات کی اجازت ہوگی لیکن اس میں صرف 100 مہمانوں کو شریک کیا جاسکے گا  جبکہ میت کی آخری رسومات میں شرکت  کے لیے 20 افرادکی قید لگائی گئی ہے۔

حکومت نے اس ان لاک میں  پیر سے عبادت گاہوں کو بھی کھولنے کی  مشروط اجازت دے دی ہے۔ تاہم وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ "مندر صرف اور صرف درشن کے لئے کھلے رہیں گے، اس میں کسی اور خصوصی سیوا  کی اجازت نہیں ہوگی۔” اس کے علاوہ اسپورٹس کمپلیکس ، اسٹیڈیا اور سوئمنگ پول بھی صرف تربیتی مقاصد کے لئے کھلے رہیں گے، جبکہ شاپنگ مال کو بھی کھلا رکھنے کی اجازت ہوگی۔

تاہم اس ان لاک میں بھی تھیٹر ، سنیما ہال اور پب  پر پابندی رہے گی اور اگلے حکم تک تمام تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے۔ وزیر اعلی نے کہا ہے کہ  "ہم اس مسئلے پر بات کرنے کے لئے ایک الگ نشست منعقد  کریں گے”۔

وزیر اعلیٰ نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر عوام کویڈ کے احتیاطی اصولوں پر عمل نہیں کرتے ہیں تو پھر چھوٹ کو کم کرنے کے تعلق سے غور کیا جائے گا اور دوبارہ پابندیاں عائد کی جائیں گیں، یہ احکامات 19 جولائی تک جاری رہیں گے اس کے بعد حالات کو دیکھتے ہوئے مزید چھوٹ دیے جانے کے امکانات ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*