بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / اڈپی اور مینگلورو میں علماء کی طرف سے نماز ادا کرتے ہوئے کورونا پروٹوکول پر عمل کرنے کی سختی سے ہدایات

اڈپی اور مینگلورو میں علماء کی طرف سے نماز ادا کرتے ہوئے کورونا پروٹوکول پر عمل کرنے کی سختی سے ہدایات

Print Friendly, PDF & Email

مینگلورو: 6 جولائی 21 (ذرائع) ریاستی حکومت کی طرف سے  مذہبی مقامات کو کھولنے کی اجازت دیئے جانے کے بعدجنوبی کینرا ضلع قاضی  اور اڈپی میں مسلم فیڈریشن نے لوگوں سے مسجدوں میں نماز ادا کرتے وقت کورونا سے متعلق رہنما ہدایات پر عمل کرنے کی تاکید کی ہے۔

قاضی الحاج تواکا احمد مصلیار نے کمیونٹی کے ارکان سے مسجد میں نماز کے لئے آنے سے قبل گھر سے وضو کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے لوگوں سے گھر سے جائےنمازلانے کی بھی اپیل کی ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ماسک پہننا لازمی ہے اور سماجی فاصلہ بھی برقرار رکھنا چاہیے، نیز کووڈ پروٹوکول پر عمل کیا جانا چاہیے۔

اڈوپی ضلع مسلم فیڈریشن نے کہا ہے کہ تمام ارکان کو چاہیے کہ وہ کورونا کی وبا سے لڑنے کے لئے ترتیب دیے گئے اصولوں پر خود بھی عمل کر یں اور دوسرے لوگوں کو بھی اس کی  ترغیب دیں۔ فیڈریشن کے چیئرمین ابراہیم صاحب کوٹا نے مسجدوں میں سماجی دوری برقرار رکھنے اور ماسک لگانے کو یقینی بنانے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ "ہمیں اس تعلق سے ضلع انتظامیہ، محکمہ صحت اور حکومت سے تعاون کرنا چاہیے”۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*