بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / کرناٹک یوا جنتادل (ایس) کے ریاستی صدر نور احمد کی بھٹکل آمد: جنتادل کو پھر ایک بار برسراقتدار لانے کا ظاہر کیا عزم

کرناٹک یوا جنتادل (ایس) کے ریاستی صدر نور احمد کی بھٹکل آمد: جنتادل کو پھر ایک بار برسراقتدار لانے کا ظاہر کیا عزم

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 19 ستمبر، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) جنتادل (ایس) یوا کے ریاستی صدر نور احمد آج بھٹکل آئے ہوئے تھے۔ ان کی آمد پر یہاں بھٹکل تعلقہ جنتادل (ایس) کی جانب سے ان کا استقبال کرتے ہوئے ان کی شال پوشی و گل پوشی کی گئی۔

اس موقع پر نور احمد نے کہا کہ کرناٹک میں جے ڈی ایس کو حلانکہ چند مہینوں کے لیے اقتدار ملا تھا لیکن اتنے کم عرصے میں بھی سابق وزیر اعلیٰ کمار سوامی نے انتخابات کے دوران کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کی بھر پور کوشش کی اور پہلی فرصت میں ہی کسانوں کے مسائل حل کردیے۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ آئندہ انتخابات تک وہ نوجوانوں کو ساتھ لے کر خوب محنت کریں گے اور پھر ایک بار جنتادل کو برسر اقتدار لانے کی پوری کوشش کریں گے۔

انہوں نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ کانگریس کے بہت سے ایسے بڑے بڑے لیڈر ہیں جو جنتادل سیکولر سے ہی وہاں گئے ہیں اور اس پارٹی میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ موصوف نے اس موقع پر عنایت اللہ شابندری صاحب کو آئندہ انتخابات میں بھر پور تعاون کرنے اور انہیں جتوانے کی کوشش کرنے کی بات کہی۔

جنتادل (ایس) کے بھٹکل تعلقہ صدر جناب عنایت اللہ شابندری نے اس موقع پر لاک ڈاؤن کے دوران بھٹکل میں جنتادل کی طرف سے کی گئی خدمات کا تذکرہ کیا اور انہیں تعاون دینے والے بھٹکل کے رکن اسمبلی سنیل نائک، ضلعی وزیر شیورام ہیبار، ڈی سی ہریش کمار، اے سی بھرت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ جنتادل (ایس) کو سمجھیں اور اس سے جڑنے کی کوشش کریں۔

اس موقع پر جے ڈی (ایس) تعلقہ یوتھ صدر پانڈو نائک، بھٹکل تعلقہ میناریٹی صدر زین العابدین فاروقی، جنرل سکریٹری جنتادل (ایس) کرشنانند پائی، بھٹکل تعلقہ میناریٹی سکریٹری زبیر کولا اور دیگر لوگ موجود تھے۔

x

Check Also

ضلع انچارج وزیر شیورام ہیبار بنے کے ڈی سی سی بینک کے صدر موہن نائک کو ملا نائب صدر کا عہدہ

سرسی: 23 نومبر، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ضلعی کے ڈی سی سی ...