بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / جماعت اسلامی بھٹکل کی جانب سے حالات حاضرہ کے تناظر میں اہم اجلاس
????????????????????????????????????

جماعت اسلامی بھٹکل کی جانب سے حالات حاضرہ کے تناظر میں اہم اجلاس

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکلیس نیوز / 12 نومبر، 17

بھٹکل / (اسماعیل راجا) موجودہ حالات میں مسلمانوں کی ذمہ داریوں کے عنوان پر بھٹکل کے رابطہ سوسائٹی میں جماعت اسلامی ہند بھٹکل شاخ کی جانب سے ایک اہم اجلاس سنیچر کی عصر کو منعقد ہوا۔ اس اہم پروگرام میں کلیدی خطاب کرتے ہوئے جناب مولانا محمد یوسف کنہی صاحب نے کہا کہ ہماری تمام جماعتوں کا مقصد لوگوں تک اسلام پہنچانا اور تمام لوگوں میں دینی شعور پیدا کرنا ہے اس کے تناظر میں انہوں نے سوال کیا کہ جب تمام جماعتوں اور تحریکوں کا مقصد ایک  ہی ہے تو پھر آپس میں ہم ایک دوسرے کا تعاون کرنے سے کیوں کترا رہے ہیں۔

انہوں نے ہندوستانی مسلمانوں کو درپیش مسائل گناتے ہوئے کہا کہ یہاں مسلمانوں کو دہشت گردی، گئو کشی، سیاسی مسائل، معاشی مسائل اور تعلیمی مسائل کا سامنا ہے جس کے حل کے لئے ضروری ہے کہ امت کے اندر اتحاد پیدا ہو، ہر ایک دوسری جماعت اور تحریک سے تعاون لے اور انہیں اپنا تعاون پیش کرے۔

انہوں نے اس سلسلہ میں غیر مسلموں سے بھی بہتر تعلقات رکھنے پر زور دیا اور اسے بھی حالات کے سدھارنے میں ایک اہم سبیل قرار دی۔

پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد جناب طلحہ سدی باپا صاحب نے استقبالیہ کلمات پیش کئے، جبکہ ناظم اجلاس جناب مجاہد مصطفی صاحب کے شکریہ کلمات پر یہ پروگرام اختتام کو پہنچا۔

????????????????????????????????????

x

Check Also

ایس آئی او کی قومی کانفرنس میں شرکت کے لئے ایک وفد بھٹکل سے دہلی روانہ

بھٹکلیس نیوز / 21 فروری، 18 بھٹکل / (بھٹکلیس نیوز بیورو) نئی ...