بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / بھٹکل میں جنتادل سیکولر کے دفتر کا افتتاح؛ "تنظیم کے اعلان تک اپنی کوشش جاری رکھوں گا”۔ عنایت اللہ

بھٹکل میں جنتادل سیکولر کے دفتر کا افتتاح؛ "تنظیم کے اعلان تک اپنی کوشش جاری رکھوں گا”۔ عنایت اللہ

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکلیس نیوز / 11 جنوری، 18

بھٹکل / (رضوان گنگاولی) بھٹکل میں جنتادل سیکولر کے نئے دفتر کا افتتاح آج صبح بندر روڈ سکینڈ کراس پر کیا گیا۔ جس کا آغاز مولانا جیلانی اکرمی ندوی صاحب کی تلاوت کے ساتھ کیا گیا۔

اس موقع پر جناب عنایت اللہ شابندری صاحب نے حاضرین کو اس نئے دفتر کے افتتاح کی ضرورت کے تعلق سے جانکاری دی اور کہا کہ کرناٹک میں کچھ ہی مہینوں میں آنے والے اسمبلی انتخابات کو دیکھتے ہوئے ہم ایک دفتر کی ضرورت محسوس کر رہے تھے جس کا آج رسمی طور پر افتتاح کیا جارہا ہے اور کچھ ہی دنوں میں کمار سوامی بھٹکل آرہے ہیں اور اس موقع پر دفتر کا باقاعدہ طور پر افتتاح ہوگا۔

انہوں نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ جے ڈی ایس کی جانب سے انہیں ٹکٹ کا ملنا یقینی ہے اور وہ تنظیم کی طرف سے حمایتی کا اعلان ہونے تک اپنی کوشش جاری رکھیں گے۔ اس نشست میں انہوں نے کرناٹک کے سیاسی حالات کو سمجھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اس موقع پر سب سے اہم ضرورت یہ ہے کہ سیکولر پارٹیاں متحد ہوجائیں اور مذہب کی سیاست کرنے والوں کو سبق سکھائیں۔

اس کے علاوہ اس موقع پر مولانا سید زبیر صاحب مارکیٹ، جناب مولانا جعفر صاحب فقیہ بھاؤ ندوی، جناب جیلانی شابندری صاحب نے عنایت اللہ شابندری صاحب کو اس دفتر کے افتتاح پر مبارکباد دیتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس نشست کا اختتام جماعت المسلمین کے چیف قاضی جناب مولانا اقبال ملا ندوی صاحب کی دعا پر ہوا۔

x

Check Also

ایس ایم پرویز صاحب کی جدہ آمد پر جدہ میں خصوصی نشست کا اہتمام

بھٹکلیس نیوز ؍  18 اپریل، 18 جدہ ؍ (حبیب اللہ محتشم) بھٹکل ...