بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / ووٹروں سے ترقیاتی کاموں پر ووٹ مانگنے کے بجائے مودی کے نام پر ووٹ مانگے جارہے ہیں؛ آنند اسنوٹیکر کا بھٹکل میں عوامی ریلی سے خطاب

ووٹروں سے ترقیاتی کاموں پر ووٹ مانگنے کے بجائے مودی کے نام پر ووٹ مانگے جارہے ہیں؛ آنند اسنوٹیکر کا بھٹکل میں عوامی ریلی سے خطاب

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 17 اپریل، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ’’ہمارے انتخابی حلقے میں کھڑے ہونے والے امیدوار ترقیاتی کاموں کے بجائے مودی کے نام پر ووٹ مانگ رہے ہیں‘‘ یہ بات اتر کینرا پارلیمانی حلقہ سے جنتادل (ایس) کے امیدوار آنند اسنوٹیکر نے کہی وہ یہاں  آج صبح ٹی ایف سے کے مقابل میدان میں جنتادل (سیکولر) اور کانگریس کی مشترکہ انتخابی ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔

آنند اسنوٹیکر نے اس موقع پر اتر کینرا کے موجودہ ایم پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے حلقے میں ترقی کے لیے کچھ بھی نہیں کیا ہے بلکہ صرف اپنی باتوں سے لوگوں کو تقسیم کرنے میں لگے ہوئے ہیں اور پچھلے 25/سالوں سے دھرم اور ذات پات کے نام پر ووٹوں کو بانٹ  کر اپنا الو سیدھا کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسکل ڈیولپمینٹ کے وزیر ہونے کے باوجود  موجودہ ایم پی نے پچھلے دو سالوں سے ہمارے حلقے کے نوجوانوں کے لیے کچھ نہیں کیا ہے اور نہ ہندو نوجوانوں کے لیے کچھ کیا ہے۔جس کی وجہ  ہمارے ضلع کا نوجوان طبقہ روزگار کی تلاش میں ادھر ادھر بھٹکتا پھر رہا ہے۔ اگر اتر کینرا میں کچھ ترقیاتی کام ہوتا ہوا دکھ بھی رہا ہے تو وہ انچارج منسٹر آر وی دیش پانڈے کی وجہ سے ہے۔

انچارج وزیر آر وی دیش پانڈے نے اس موقع پر کہا کہ عوام کو چاہئے کہ وہ ترقیاتی کاموں کو دیکھتے ہوئے ووٹ دیں اور موجودہ ایم پی کو سبق سکھائیں۔

اس موقع پر سابق ایم ایل اے مسٹر منکال ویدیا نے بھی خطاب کیا اور عوام کو بہترین امیدوار چننے کا مشورہ دیا۔

اس موقع پر کانگریس کے ضل صدر بھیمنا نائک، بھٹکل جے ڈی (ایس) صدر جناب عنایت اللہ شابندری، سابق رکن اسمبلی مسٹر جے ڈی نائک اور دیگر حضرات ڈائس پر موجود تھے۔

x

Check Also

مرڈیشور سمندر میں ڈوبنے کے دوران گوا کے تین طلبہ کو لائف گارڈ عملہ نے بچالیا

بھٹکل: 22 مئی 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) تعلقہ کے مرڈیشور سمندر سے ...