بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / جے سی آئی بھٹکل کی جانب سے بلدیہ کے ملازمین کا مفت چیک اپ کیمپ

جے سی آئی بھٹکل کی جانب سے بلدیہ کے ملازمین کا مفت چیک اپ کیمپ

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 9 فروری،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) جونیر چیمبر انٹرنیشنل (جے سی آئی) کی جانب سے بھٹکل ٹی ایم سی، جالی پٹن پنچایت، سرکاری اسپتال بھٹکل کے تعاون سے جمعہ کو سرکاری اسپتال میں ایک طبی کیمپ رکھا گیا جس میں بھٹکل بلدیہ کے ملازمین کی تشخیص کی گئی۔

سرکاری اسپتال کی میڈیکل افسر ڈاکٹر سویتا نے اس موقع پر افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عام طور پر ملازمت پیشہ لوگ سگریٹ، گٹکا اور اس جیسی نشلی چیزوں کے عادی ہونے کے سبب جلد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں، جس کی وجہ سے ہم نے سرکاری اسپتال میں ان جیسی اشیاء کو کھانا بالکل ممنوع قرار دیا ہے۔

جے سی آئی کےصر رمیش کھاروی نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں غذا کے استعمال میں احتیاط برتنی چاہئے اور ایسی غذائیں لینی چاہئے جو ہماری صحت کو فائدہ پہنچائیں۔

افتتاحی تقریب کے بعد تمام ملازمین کا مفت چیک اپ کیا گیا اور اپنی صحت کا خیال رکھنے پر زور دیا گیا۔

اس موقع پر میونسپال نائب صدر جناب اشفاق کے ایم، میونسپال چیف افسر دیوراج، میونسپال انجنئیر وینکٹیش ناوڈا، وینو گوپال شاستری اور دیگر حضرات موجود تھے۔

x

Check Also

ہیبلے پنچایت علاقوں میں پینے کے پانی کی قلت دور کرنے ایس ڈی پی آئی نے دیا میمورنڈم

بھٹکل: 17 اپریل، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) سوشیل ڈیمو کریٹک پارٹی آف ...