بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / اسرو کے ریٹائیرڈ سائنسدان پی جے بھٹ نے کیا اے آئی ٹی ایم کے طلبہ سے تبادلہ خیال

اسرو کے ریٹائیرڈ سائنسدان پی جے بھٹ نے کیا اے آئی ٹی ایم کے طلبہ سے تبادلہ خیال

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 24 فروری،2020 (بھٹکلیس نیوز بیورو) اے آئی ٹی ایم کے الیکٹرانک انجنئرنگ شعبہ کی جانب سے 22/فروری،2020 کو انجمن میں ’’خلا میں ہندوستان کے بڑھتے قدم‘‘ کے عنوان پر ایک خصوصی نشست منعقد کی گئی جس میں اسرو کے ریٹائڑڈ سائنسدان مسٹر پی جے بھٹ نے شرکت کرتے ہوئے طلبہ سے اس موضوع پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے اس موقع پر اسرو کے ذریعے خلا میں بھیجے گئے بہت سارے مشن کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ  اسرو ان سب کے ذریعے عوام کی روز مرہ کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرنے کی کوشش میں ہے۔ انہوں نے طلبہ کو اسرو میں قسمت آزمانے کی بھی صلاح دی۔

اس موقع پر انہوں نے طلبہ کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے بھی جوابات دیے جس سے طلبہ کو کافی فائدہ ہوا۔

افتتاحی تقریب کی صدارت پرنسپال جناب مشتاق احمد باوی کٹی نے کی جبکہ پروفیسر راجکمار نے استقبالیہ کلمات پیش کیے۔ ڈائس پر انجمن کے الومنائی اور انجمن کے نومنتخب انتظامیہ ممبر جناب ارشد کاڈلی صاحب وغیرہ موجود تھے۔

x

Check Also

مینگلور اسپتال میں کورونا سے متاثر نوجوان کی صحت بہتر: دو مرتبہ نیگیٹو رپورٹ آنے کے بعد کل اسپتال سے ڈسچارج ہونے کی امید

بھٹکل: 05 اپریل، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) دبئی سے بھٹکل لوٹنے کے ...