بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / مولاناابوالحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی بھٹکل کے زیر اہتمام 5/فروری کو منعقد ہوں گے اسلامیات کے امتحانات

مولاناابوالحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی بھٹکل کے زیر اہتمام 5/فروری کو منعقد ہوں گے اسلامیات کے امتحانات

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل : 5 دسمبر،2018 (بھٹکلیس نیوز بیورو) مولاناابوالحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی بھٹکل (کرناٹک )کے زیراہتمام اسکولس وکالجز ومکاتب کے طلباء کے اسلامیات کے امتحانات برائے 2018-19 ؁ء ان شاء اﷲمورخہ 5/فروری2019 ؁ء بروز منگل اپنے اپنے اسکولس ،سینٹرس ومکاتب میں منعقد ہوں گے ۔ اس کی اطلاع ناظم امتحانات کی طرف سے جاری اخباری بیان میں دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ سال اکیڈمی کے زیر اہتمام پورے ملک کے تقریباًپانچ سو پچیس(525)سینٹرس کے اسلامیات امتحانات میں ایک لاکھ چھتیس ہزار (1,36000)سے زائد طلباء نے شرکت کی تھی ۔ان امتحانات کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں حصہ لینے والے ہرچالیس طلبہ میں سے ایک ممتاز طالب علم کو گولڈ میڈل اور دیگر تین ممتاز طلباء کو گولڈ میڈل وسلور میڈل مع سر ٹیفکیٹ دئیے جاتے ہیں۔
ناظم امتحانات نے جملہ سنٹروں کے ذمہ داران سے گذارش کی ہے کہ وہ اپنے اپنے سنٹروں میں امتحانات کی تفصیلات سے اپنے طلباء کو مطلع فرمائیں اور طلبہ کے داخلہ کی کارروائیاں جلد مکمل فرماکر طلباء کی تعداد سے بذریعہ ڈاک ، ای میل یا واٹس ایپ فوری دفتر اکیڈمی کو مطلع فرمائیں ۔
جو لوگ اپنے علاقوں میں نئے سنٹرس قائم کرنا چاہتے ہیں وہ فوری دفتر مولانا ابوالحسن علی ندوی اسلامک
اکیڈمی پوسٹ بکس نمبر 30 ،بھٹکل (کرناٹک ) سے رابطہ قائم کریں ۔
8747921585 ْ Mob: 9741968716 whatsapp: 9620104757 email:[email protected] 9901324005

 

x

Check Also

ویسٹرن رینج آئی جی پی کا بھٹکل کے تاریخی مقامات کا دورہ

بھٹکل: 15 دسمبر، 18 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ویسٹر ن رینج کے آئی ...