بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / آئی پی ایس افسر نکھل بلاور بھٹکل کے نئے اے ایس پی مقرر؛ ڈی ایس پی ویلنٹائن ڈیسوزا کا مینگلور تبادلہ

آئی پی ایس افسر نکھل بلاور بھٹکل کے نئے اے ایس پی مقرر؛ ڈی ایس پی ویلنٹائن ڈیسوزا کا مینگلور تبادلہ

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 7 ستمبر،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل کے ڈی وائی ایس پی مسٹر ویلنٹائن ڈیسوزا کا مینگلور کے ڈی آئی جی دفتر میں تبادلہ کیے جانے کے بعد اب بھٹکل میں اے ایس پی کے طور پر آئی پی ا یس افسر نکھل بلاور کو تعینات کیا گیا ہے ۔

2017/آئی پی ایس بیاچ سے فارغ نکھل بلاور نے اس سے قبل رائچور کے گروگرام علاقہ میں اپنی خدمات انجام دیں ہیں۔انہوں  نے اپنی اعلیٰ تعلیم بنگلورو کے بی ایم ایس کالج آف انجینئرنگ سے مکمل کی  جس کے بعد 2014میں انہوں نے اپنی یو پی ایس سی کی پڑھائی شروع کی۔ 2016میں انہوں نے 107ویں رینک کے ساتھ امتحان میں کامیابی حاصل کی۔دسمبر 2017 میں  انہیں سول سروس کے لئے نامزد کیا گیا۔

x

Check Also

بھٹکل کے کورونا سے متاثرہ مریضوں کی طبیعت میں سدھار

بھٹکل: 31 مارچ،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کورنا وائرس سے متاثر ہونے والے ...