بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / نیترانی جزیرے پر چل رہی ہے پانچ دنوں کی فوجی مشق: ماہی گیروں اور عوام کو جزیرے سے دور رہنے کی ہدایت

نیترانی جزیرے پر چل رہی ہے پانچ دنوں کی فوجی مشق: ماہی گیروں اور عوام کو جزیرے سے دور رہنے کی ہدایت

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل : 3 اکتوبر،2022 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل سمندر کے قریب پائے جانے والے ملک کے مشہور و معروف نیترانی جزیرے پر03 اکتوبر سے 07 اکتوبر،2022 تک پانچ دنوں کی فوجی مشق  چل رہی ہے، جس کو دیکھتے ہوئے ماہی گیروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ  مشقوں کے دوران اس جزیرے سے دور رہیں۔

ہندوستانی بحریہ کی طرف سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق  بحریہ کا عملہ اکتوبر  03 سے 07 تاریخ تک روزانہ  بھٹکل کے سمندری جزیرے ’’نیترانی‘‘پر صبح 07بجے سے  شام 06:00 بجے  کے درمیان فوجی مشق کرے گا۔ اس دوران  خصوصی طور پر ماہی گیروں  اور ایڈونچر اسپورٹس (اسکوبا) والوں کو  نیترانی جزیرے سے 16 ناٹیکل میل دور رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

دیگر عوام الناس کے لئے بھی ضروری ہے کہ فوجی مشقوں کو دیکھتے ہوئے وہ متعلقہ تاریخوں میں پکنک وغیرہ منانے کےلئے بھی  نیترانی جزیرہ کے اطراف  نہ جائیں۔

 

 

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*