بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / ایران میں محروس اٹھارہ ہندوستانی ماہی گیروں کی چھ ماہ بعد  آج ہوئی رہائی

ایران میں محروس اٹھارہ ہندوستانی ماہی گیروں کی چھ ماہ بعد  آج ہوئی رہائی

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 8 دسمبر،2018 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  دبئی سمندر میں ماہی گیری کے دوران سرحد پار کرکے ایران میں داخل ہونے کے جرم میں 27/جولائی ،2018 کو حراست میں لیے گئے ہندوستانی ماہی گیروں کو آج چھ ماہ بعد رہائی ملی ہے جس پر گھروالوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی رہائی کے لیے کوشش کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

رہا ہونے والوں میں محمد شریف یوسف باپو صاحب ، عتیق سلیمان گھارو ، محمد حسین ، محمد نعیم محمد حسین بھنڈی ، محمد ابراہیم ملا فقیرہ احمد ، جعفر عباس تڈلیکر ، محمد انصار اسماعیل باپو ، عثمان بمبئی کار محمد اسحاق ، عبداللہ سلیمان ڈانگی ، خلیل اسماعیل پانی بوڑو ، قاسم اسماعیل ، اجمل موسیٰ شمالی ، محمد الیاس امباڑی ، عنایت اللہ شمالی ، محمد الیاس قاسم گھارو ، یعقوب اسماعیل شمالی ، مطلوب منکی ، اور ابراہم احمد کیمانی شامل ہیں۔

خیا ل رہے کہ ان کی گرفتاری کے بعد ان کو کشتی میں ہی نظر بندر کھا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے وہاں سے سوشیل میڈیا پر اپنا دکھڑا سناتے ہوئے ایک ویڈیو شئیر کی تھی جس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے  ناخدا برادری سمیت ،این آئی آر فورم اور دیگر لوگوں نے ان کی رہائی کے لیے کوششیں شروع کی تھیں اور مقامی طور پر بھٹکل میں بھی اسسٹنٹ کمشنر کے توسط سے وزیر خارجہ سشما سوراج کو میمورنڈم دیا گیا تھا۔

ان تمام کوششوں کے نتیجے میں آج ان کی رہائی ممکن ہوسکی ہے اور وہاں سے وہ دبئی کے لیے روانہ ہوچکے ہیں ۔امید ہے کہ وہ دو دن میں دبئی بندرگاہ پہنچ جائیں گے۔

 

x

Check Also

مرڈیشور میں معمولی تنازعہ کے بعد فوجی جوان کے والدین پر حملہ اور جان سے مارنے کی ملی دھمکی

بھٹکل: 18 مارچ،2018 (بھٹکلیس نیوز بیورو) تعلقہ کے مرڈیشور میں اتوار کے ...