بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / ضلع انچارج وزیر شیورام ہیبار بنے کے ڈی سی سی بینک کے صدر موہن نائک کو ملا نائب صدر کا عہدہ

ضلع انچارج وزیر شیورام ہیبار بنے کے ڈی سی سی بینک کے صدر موہن نائک کو ملا نائب صدر کا عہدہ

Print Friendly, PDF & Email

سرسی: 23 نومبر، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ضلعی کے ڈی سی سی بینک کے لئے صدر و نائب صدر کا انتخاب عمل میں آیا جس میں بلا مقابلہ ضلع انچارج وزیر شیورام ہیبار صدر  اور بی جے پی لیڈر موہن داس نائک ناءب صدر کے عہدے کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔

ضلع انچارج وزیر نے جیت کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس انتخاب کے لیے انہیں کانگریسی لیڈران کا بھی ساتھ ملا ہے جو کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ایک لائق تحسین اقدام ہے۔ انہوں نے سیاست سے اوپر اٹھ کر عوامی خدمت کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ۔

واضح رہے کہ شیورام ہیبار کی اس انتخاب کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے موقع پر بینک کے سابق صدر اور کانگریسی لیڈر  ایس ایل گھوٹنیکر، سابق رکن اسمبلی منکال وئیدیا، کرشنا دیسائی اور سوندا ہیگڈے جیسے لیڈر بھی  ان کے ساتھ موجود تھے۔

 

 

x

Check Also

مینگلورو ایر پورٹ پر 2.15 کلو سونا کیا گیا ضبط: دو گرفتار

مینگلورو: 16 جنوری، 2021 (ذرائع) منگلورو انٹرنیشنل ایرپورٹ پر شارجہ سے پہنچنے ...