بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / تین دنوں کے اندر بھٹکل میونسپال حدود میں سڑک کنارے عوامی جگہوں کو خالی کرنے کا حکم: نہ کرنے پر ہوگی قانونی کارروائی

تین دنوں کے اندر بھٹکل میونسپال حدود میں سڑک کنارے عوامی جگہوں کو خالی کرنے کا حکم: نہ کرنے پر ہوگی قانونی کارروائی

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 19 نومبر، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میونسپال چیف افسر کی جانب سے  عوام کے نام جاری پیغام میں اپنے گھروں اور دیگر تعمیرات کے باہر سڑک کنارے عوامی جگہوں پر موجود کسی بھی طرح کے سامان کو ہٹانے کی اپیل کی گئی ہے۔

آج 19 نومبر کو جاری کیے گئے اس پیغام میں بھٹکل میونسپال نے اپنے حدود میں آنے والوں کو تین دنوں کی مہلت دیتے ہوئے کہا ہے کہ گھر کے باہر سڑک کنارے یا پھر عوامی مقام پر اگر تعمیراتی سامان یا کوئی بھی چیزیں موجود ہوں تو فوری طور پر اس کو ٹھکانے لگادیں ورنہ اُن کے خلاف میونسپالٹی قاعدہ 1964 کے تحت قانونی کاروائی کی جائے گی اور ان چیزوں کو میونسپالٹی اپنی تحویل میں لے گی۔

x

Check Also

کے پی سی سی صدر ڈی کے شیو کمار کا بھٹکل میں پرتپاک استقبال

بھٹکل: 28 نومبر، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی (کے ...