بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / ادارہ ادب اسلامی ہند کی جانب سے سید اشرفؔ برماور مرحوم کی  یاد میں اردو مشاعرہ کا انعقاد

ادارہ ادب اسلامی ہند کی جانب سے سید اشرفؔ برماور مرحوم کی  یاد میں اردو مشاعرہ کا انعقاد

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 20 دسمبر،2018 (بھٹکلیس نیوز بیورو)شمس اسکول کے سالانہ  اجلاس کے موقع پر حسب روایت کل23دسمبر 2018کو رات ۹ بجے شمس ہائی اسکول گراؤنڈ میں ادارہ ادب اسلامی ہند کا ایک شاندار اردو مشاعرہ منعقد ہوا جس  میں بیرونی مہمان شعرائے کرام کے علاوہ مقامی میزبا ن شعراء نے بھی اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا۔ مشاعرے کے دوران جناب سید اشرفؔ برماورکا کلام بھی خوش الحان فنکار وں نے پیش کرکے سامعین کو محظوظ کیا۔
اس کے علاوہ اس موقع پر ریاست کے نامور اور ادارہ ادب اسلامی کے قدآور شاعر محترم جناب مظہرؔ محی الدین کی مقصدی ادب کے لئے بے لوث خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کی تہنیت بھی کی  گئی۔

اس موقع پر مہمان شاعر جناب کبیرؔ حنفی ،مظہر ؔ محی الدین، ابرار احمد ابرارؔ ،مشتاق علی گوہرؔ کے علاوہ میزبان شعراء جناب اقبال سعیدی،  جناب صادق نویدؔ ، جناب سید عفان بافقی،  جناب عبدالعلیم شاہینؔ ، مولوی شادؔ جامعی ندوی، جناب  الیاس آفاقؔ ، مولوی انیس ؔ ندوی اور  جناب ڈاکٹر محمد حنیف شبابؔ نے اپنے کلام سے نوازاجسے سامعین نے بہت سراہا۔ مشاعرے کی صدارت جناب شاہ رشاد عثمانی صاحب کر رہے تھے۔

x

Check Also

انڈین نوائط فورم اور دیگر جماعتوں کے باہمی اشتراک سے پرائمری کویڈ کیر سینٹر کی جانکاری لیے کل ہوگا آن لائن پروگرام

بھٹکل: 8 اگست،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  انڈين نوائط فورم،  بھٹکل مسلم خلیج ...